پاکستان نے صرف بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ڈرونز یا راکٹ حملے نہیں کیے، پاک فوج
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جوابی طور پر صرف ایل او سی کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ڈرونز اور راکٹ حملے نہیں کہے جارہے جب کہ بھارت سویلین کو نشانہ بنارہا ہے۔
غیر ملکی ٹی وی ” ٹی آر ٹی ورلڈ“سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے دنیا کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان پر انڈین آرٹلری کی جانب سے ایل او سی پر شیلنگ اور بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فورسز کی جانب سے جان بوجھ کر عام آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ پر جواب میں صرف ان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پاکستان کی جانب سے ڈرونز اور راکٹ حملے نہیں کیے جارہے، پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر صرف اور صرف ان بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو سویلیز آبادی کو نشانہ بنارہی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے من گھڑت طور پر کہا گیا کہ پاکستان نے حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت پر راکٹوں اور ڈورونز سے حملہ کیا یہ بالکل جھوٹ ہے، یہ 21ویں صدی ہے ہر چیز الیکٹرانکلی موجود ہے اگر پاکستان نے بھارت پر میزائلوں سے حملہ کیا تو بتایا جائے، انڈین میڈیا نے کہا کہ پاکستان کا طیارہ گرایا گیا اور پائلٹ کو پکڑ لیا گیا تو بتایا جائے گرائے گئے جہاز کا ملبہ اور پائلٹ کہاں ہے؟ اگر کچھ ہے تو ثبوت دیا جائے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ انڈین میڈیا کی جانب سے صرف من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلائی گئیں، میں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پاکستان اگر کچھ کرے گا تو انڈین میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ دنیا بتائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی واقعہ پر پاکستان پر الزام تراشی ایک وطیرہ بن چکا ہے اور پہلگام واقعہ میں بھی ایسے ہی کیا گیا، پہلگام واقعہ پر الزام تراشی کے بجائے پاکستان کی حکومت کی جانب سے واضح طور پر شفاف نیوٹرل آزادانہ تحقیقات کی پیش کش کی گئی، بھارت بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی مگر اس کے پاس کو ثبوت نہیں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کی جانب سے کہ پاکستان نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی