انسانیت سے متعلق ٹوئٹ؛ بھارتیوں نے اپنے ہی کرکٹر کو 'غدار' قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کے دوران سابق کرکٹر امباتی رائیڈو کی جانب سے انسانیت سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ پر بھارتیوں نے اپنے ہی کرکٹر کو 'غدار' قرار دیدیا۔
گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "آنکھ کے بدلے آنکھ دنیا کو اندھا بنا دیتی ہے"۔
بھارتی کرکٹر کے ٹوئٹ پر انہیں سوشل میڈیا سائٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کچھ صارفین نے انہیں غدار تک قرار دیا۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل میچ کی منسوخی! چیئرلیڈر نے بھی سیکیورٹی پر سوال اٹھادیا
بھارت نے رات گئے پاکستان کے خوف میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ منسوخ کردیا تھا جس کے فوراً بعد کرکٹر کی جانب سے یہ ٹوئٹ کیا گیا۔
واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا تھا جس کے باعث فوجی چوکیوں سمیت رافیل طیاروں تباہ ہوگئے، جس سے ہندوستانی حکمرانوں کو دنیا بھر میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مزید پڑھیں: نامور کرکٹرز کو کھلانے کا غرور! غیرملکی آئی پی ایل چھوڑنے کو تیار
ادھر پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی پی ایل کا مستقبل بھی تاریک ہوگیا ہے جبکہ کئی غیرملکی کرکٹر سیکیورٹی مسائل کے سبب لیگ ادھوری چھوڑ کر جانے کی تیاری کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: "ہماری نسلیں گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور دھماکوں کی گونج میں بڑی ہوئی ہیں"
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد کی شہادتیں ہوئیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشیا کپ سپر فورمرحلہ: پاکستان نے بھارت کو جیت کے لئے 172رنز کاہدف دیدیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی : ٹی 20 ایشیا کپ سپر فور راؤنڈ کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 172 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ٹاپ آرڈر بلے باز صاحب زادہ فرحان نے شاندار 45 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 5 چوکے اور 3 چھکے بھی لگائے۔
پاکستانی بیٹرز نے بیٹنگ کے آغاز کے ساتھ ہی حریف باؤلرز کے خلاف جارحانہ شارٹس کھیلے۔اوپنر بلے باز فخر زمان 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے، تاہم ان کے کیچ کو بیشتر کرکٹرز نے مشکوک قرار دیا۔
ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب 17 گیندوں پر 21، حسین طلعت 11گیندوں پر 10 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے جب کہ محمد نواز 19 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
بھارت کے شیوم دھوبے نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، کلدیپ یادو اور ہاردیک پانڈیا کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم مقابلے میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، حسین طلعت اور فہیم اشرف کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا۔ٹاپ آرڈر بلے باز حسن نواز اور اسپنر صفیان مقیم کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث، صاحب زادہ فرحان اور محمد نواز شامل ہیں، حسین طلعت، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔