بھارت پر ڈرونز کی یلغار، 3 گھنٹے سے دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان نے بھارت میں ڈٖرون چھوڑ دیے، 3 گھنٹے سے دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری ہیں، جس کے بعد دشمن حواس باختہ ہوگیا۔
نجی چینل کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت پر بیک وقت کئی جانب سے حملے کیے گئے ہیں، پاک فوج نے حملوں کی ایسی منصوبہ بندی کی ہے، جس نے دشمن کے ہوش اڑادیے، بھارت کو سمجھ ہی نہیں آرہا کہ وہ بیک وقت کتنے محاذوں پر پاکستان کا مقابلہ کرے۔
ایک جانب پاکستان نے بھارت کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا، دوسری جانب بھارتی میزائلوں کو ہوا میں ہی مار گرایا، پھر پاکستان نے بھارت پر سائبر اٹیک بھی کرکے درجنوں اہم ویب سائٹس اور نگرانی کرنے والے کیمرے ہیک کرلیے۔
اسی طرح قوم کا فخر پاک افواج نے بھارت پر ڈرونز کی یلغار کردی، اور دہلی میں درجنوں ڈرونز فضا میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے دو دن تک اسرائیلی اور دیگر جدید ڈرونز کو پاکستان میں چھوڑ کر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی تھی، تاہم تمام ڈرونز کو مار گرایا گیا تھا۔
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈرونز کی بھارت پر نے بھارت
پڑھیں:
ایشیا کپ ٹی 20 کا ہائی وولٹیج ٹاکرا: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ کہ کل کی ٹریننگ میں پچ پر بہت زیادہ اوس تھی، اسی وجہ سے انہوں نے فیصلہ کن حکمت عملی اپنائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم پہلے ہی ہر میچ کو ناک آؤٹ کی طرح کھیل رہی ہے، اس لیے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے ابوظہبی اور دبئی کی وکٹوں میں فرق اجاگر کیا اور کہا کہ دبئی کی پچ نسبتاً سست ہے۔ بھارتی ٹیم میں بمراہ اور ورون واپس آئے ہیں۔
اس موقع پر پاکستانی کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ وہ بھی بولنگ کو ترجیح دیتے لیکن اب بیٹنگ کے ساتھ نئے چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ ان کے مطابق ڈریسنگ روم کا ماحول بالکل معمول کے مطابق ہے۔
پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف اور حسین طلعت کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ محمد نواز اور خوشدل شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔
دبئی کی پچ اور کنڈیشنز کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہاں ماضی میں رنز کے تعاقب کرنے والی ٹیموں کو خاصی برتری حاصل رہی ہے، ایک وقت میں مسلسل 15 ٹی20 میچز میں تعاقب کرنے والی ٹیم ہی جیتی، تاہم حالیہ 5 میچز میں 3 بار تعاقب کرنے والی ٹیم کامیاب اور 2 بار ناکام ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گروپ مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی تھی، تاہم اس دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ بھی متنازع ہو گئے تھے، جب انہوں نے پاکستانی کپتان کو بتایا کہ آج ٹاس کے موقع پر اور بعد میں ٹیمیں آپس میں ہاتھ نہیں ملائیں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر آئی سی سی سے احتجاج کیا، جس پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معذرت کرلی تھی، تاہم آج وہی ایک بار پر اس میچ کے دوران ریفری ہوں گے۔
Post Views: 2