وزیراعظم کا آج ملک بھرمیں یوم تشکر منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج اتوارکو ملک بھر میں یوم تشکرمنایا جائے گا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان نے ہرمحاذ پر برتری ثابت کی، کامیابی پراللہ تعالیٰ کے شکرگزارہیں، آپریشن بنیان المرصوص نے دشمن کو موثر اور بھرپور جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ دشمن کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل لیکن مکمل تیاری کے ساتھ اپنے دفاع کو یقینی بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم بالخصوص علماء کرام پورے ملک میں اجتماعی دعاؤں اور نوافل کا اہتمام کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
باجوڑ میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید مسجد کی تعمیر مکمل، عوام کا اظہار تشکر
پشاور:پاک فوج کی جانب سے ضلع باجوڑ (سلیمان خیل) میں سب سے بڑی جامع مسجد کی تعمیر و تزئین مکمل کر لی گئی جس پر عوام نے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ میں سلیمان خیل کی سب سے بڑی جامع مسجد کو دہشت گردوں نے شہید کر دیا تھا، فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نے مسجد کی دوبارہ مرمت و تزئین مکمل کر لی۔
مسجد کے اندر قالین، انورٹر، پنکھے اور سولر سسٹم سمیت تمام اشیاء دوبارہ نصب کی گئیں۔ مسجد کی بحالی کے بعد تمام تر ضروری سہولیات فعال کر دی گئیں۔
پاک فوج کی جانب سے مسجد کی تعمیر و تزئین مکمل کرنے پر مقامی لوگوں نے بھرپور اظہارِ تشکر کیا۔
عوام کا کہنا تھا کہ یہ مسجد (باجوڑ) سلیمان خیل کی ایک تاریخی مسجد ہے جو فتنۃ الخوارج کے حملے سے متاثر ہوئی تھی، دہشت گردوں کے حملے میں مسجد کا سولر سسٹم، دروازے اور کھڑکیاں وغیرہ تباہ جبکہ عمارت کو شدید نقصان ہوا تھا۔
مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے مسجد کی تزئین و آرائش مکمل کی جس کی وجہ سے یہ اب بہتر حالت میں موجود ہے، ہم پاک فوج کے اس اقدام پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔