راولپنڈی (آئی این پی ) سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے نماز فجر ادا کرنے کے بعد قرآن پاک کی سور الصف کی تلاوت کی اور بھارت کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا۔اس سورہ (آیت) 4  میں اللہ تعالی فرماتا ہے کہ"ِان اللہ یحِب الذِین یقاتِلون فِی سبِیلِہِ صفا نہم بنیان مرصوص" ترجمہ:-"بیشک اللہ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔"آرمی چیف نے تلاوت کلام کے بعد دعا کی اور پاکستان کے آپریشن "بنیان مرصوص" کے تحت بھارت پر میزائل حملے شروع کیے گئے۔"بنیان مرصوص" کا مطلب سیسہ پلائی آہنی دیوار ہے۔ بھارت نے حملہ کیا، پاکستان نے جواب میں تاریخ لکھ دی، اب دہلی کے دہلنے کی باری ہے۔ دشمن نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر وار کیا،پاکستان نے دن کی روشنی میں اس کا غرور جلا کر راکھ کر دیا،آپریشن بنیان مرصوص صرف جواب نہیں، مکمل فیصلہ تھا۔بھارت نے نور خان، شورکوٹ اور مرید ایئربیس پر بزدلانہ حملے سے جنگ کی شروعات کی، مگر پاکستان نے جس انداز میں جواب دیا، وہ دشمن کے لیے ایک بھیانک خواب بن گیا۔پاک افواج نے فورا آپریشن بنیان مرصوص لانچ کیا، ایک ایسا طوفانی حملہ جس نے بھارت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی تنصیبات پر کاری ضرب نے ان کا غرور زمین بوس کر دیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بنیان مرصوص

پڑھیں:

آرمی یوتھ انگیجمنٹ پروگرام: بہاولپور ڈویژن کے طلبا و طالبات کا دورہ چولستان

آرمی یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے تحت بہاولپور ڈویژن کے طلبا و طالبات پر مشتمل وفد نے چولستان میں گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جاری شجرکاری، جدید آبپاشی نظام اور ماحول دوست ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔

وفد نے مقامی ماہرین سے تبادلۂ خیال کے دوران منصوبوں کی تکنیکی اور ماحولیاتی پہلوؤں پر گہری معلومات حاصل کیں اور ان منصوبوں کو پاکستان کے سبز و پائیدار مستقبل کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔

مزید پڑھیں: طلبا دیانت داری، محنت اور راست بازی کو اپنا شعار بنائیں، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف

شرکا نے اس موقع پر اظہارِ خوشی کیا کہ انہیں علمی، فکری اور سائنسی ترقی کے مواقع ملے، جس سے نہ صرف ان کا علم بڑھا بلکہ ماحولیات کے چیلنجز کے حل کے بارے میں ان کی سوچ بھی نکھری۔ انہوں نے آرمی اور حکومتِ پاکستان کے اس قومی خدمت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اسے آنے والی نسلوں کے لیے مثبت ورثہ قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرمی یوتھ انگیجمنٹ پروگرام بہاولپور ڈویژن دورہ چولستان طلبا و طالبات گرین پاکستان انیشی ایٹو

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی فوج کا غزہ پٹی پر نئے حملے کا منصوبہ تیار
  • پاکستان کا امریکا کے بلوچ لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا خیرمقدم
  • خیبر پختونخوا: جرگے کی ناکامی کے بعد باجوڑ میں آپریشن شروع، لیکن جرگہ ناکام کیوں ہوا؟
  • شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
  • بھارت نے شروع کی ہم نے عبرتناک شکست دیکر جنگ مکمل کی : بلاول
  • آپریشن بنیان مرصوص کتاب کی تقریب رونمائی مصنفین کے اہم انکشافات، بھارتی جھوٹ بے نقاب 
  • آپریشن بنیان مرصوص پر کتاب میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے
  • آپریشن بنیان مرصوص پر اہم کتاب نے بھارت کے دعوؤں کا پول کھول دیا
  • خیبر پختونخوا: باجوڑ قومی جرگے اور طالبان میں مذاکرات بے نتیجہ، آپریشن شروع
  • آرمی یوتھ انگیجمنٹ پروگرام: بہاولپور ڈویژن کے طلبا و طالبات کا دورہ چولستان