پاکستان نے جنگ بندی کی پیشکش کیوں قبول کی؟ وزیراعظم شہباز شریف نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستانی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آ گیا
وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کی قیادت اور خطے میں امن کے لیے ان کے فعال کردار پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنگ بندی کو ہم نے خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔
We thank President Trump for his leadership and proactive role for peace in the region .
Pakistan appreciates the United States for facilitating this outcome, which we have accepted in the interest of regional peace and stability.
We also thank Vice President JD Vance and…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 10, 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی نائب صدر اور وزیر خارجہ کا بھی شکریہ ادا کیا، اور یہ پیشرفت مسائل کے حل کے لیے ایک نئے آغاز کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی کے بعد نواز شریف نے اپنے پیغام میں کیا کہا؟
انہوں نے کہا کہ ان مسائل نے طویل عرصے سے خطے کو متاثر کیا اور امن، خوشحالی اور استحکام کی راہ میں رکاوٹ ڈالی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کئی روز کی کشیدگی کے بعد جنگ بندی پر آمادہ ہوگئے ہیں، سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی ثالثی کی طویل کوشش کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بُنیان مَرصُوص: پٹھانکوٹ میں کیا ہوا؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی
انہوں نے کہا کہ کامن سینس اور ذہانت سے کام لینے پر میں دونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
دوسری جانب پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور بھارت سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے دونوں ممالک کے درمیان فوری جنگ بندی کی تصدیق کردی۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی میڈیا میں آپریشن ’بُنیان مَرصُوص‘ کی گونج
ایکس پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتا کیے بغیر خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں کی ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہفتہ 10 مئی کے شام ساڑھے 4 بجے پاکستان اور بھارت نے جنگ بند کردی گئی۔
دریں اثنا بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے آج دن کے 3 بج کر 35 منٹ پر انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن سے بات کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان انڈیا کے وقت کے مطابق 5 بجے سے زمین، فضا اور سمندر میں مکمل جنگ بندی ہو گی۔’
یہ بھی پڑھیں: آپریشن ’بُنیان مَرصوص‘ کے بعد بھارت نے ہاتھ جوڑ لیے
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 12 مئی کو دن 12 بجے ( انڈین وقت کے مطابق) دوبارہ بات ہو گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا بھارت پاکستان جنگ بندی ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریف وزیراعظمذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا بھارت پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں پاکستان اور کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نے کہا کہ انڈیا کے کے لیے کے بعد
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وزیر عادل الجبیر کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی ۔
شہباز شریف اور عادل الجبیر کی ملاقات میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بات چیت کےلیے آئے ہیں۔ وہ بھارت کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچے ۔