بھارت کا پاک یو اے ای دوستی کی علامت شیخ زید انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حملہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کو بھی نشانہ بنایا۔
بھارتی بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا، یہ ایئرپورٹ 1993 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کا نام شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا۔
بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ننکانہ صاحب کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے انتہائی شرمناک عمل جاری ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ دونوں اپنی سرزمین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے ردعمل میں آج صبح بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا ہے۔
آپریشن کے دوران پاکستان کے بے گناہ شہریوں کیخلاف استعمال ہونے والی بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارت کی
پڑھیں:
کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
—فائل فوٹونجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔