جو وہ قرض رکھتے تھے، جان پر وہ حساب آج چکا دیا، وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیتے ہوئے فیض احمد فیض کے شعر کا مصرع پوسٹ کر دیا، خواجہ آصف نے ’ایکس‘ پر پوسٹ میں لکھا کہ
جو وہ قرض رکھتے تھے، جان پر وہ حساب آج چکا دیا
وزیر دفاع نے ’اللہ اکبر، پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد‘ کا پیغام بھی تحریر کیا۔
خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر بھارتی جارحیت کا پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے جوانمردی سے جواب دینے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے نعرہ تکبیر تحریر کیا۔
وزیر دفاع نے ایکس پر لکھا کہ:جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا اللہ اکبر پاک افواج زندہ باد پاکستان پائندہ باد

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی جارحیت کیخلاف پاک بحریہ نےلڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار دیے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘: نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے کئی ممالک متحرک پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے بھارت کا ایس 400 سسٹم تباہ کر دیا آپریشن بُنْیَانُ مَّرْصُوْص: آدم پور، سورت گڑھ، پٹھان کوٹ، بھٹنڈہ ایئربیسز، ایس 400 دفاعی نظام تباہ، فوج کا سیٹلائٹ جام بھارت کی کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری، جنگی بحری بیڑا تعینات، برطانوی اخبار کا دعوی پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیئے، برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی معترف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وزیر دفاع

پڑھیں:

نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام دفاع وطن قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد

مقررین نے قومی اتحاد، فرقہ واریت کے خاتمے اور قومی سلامتی پر زور دیا،ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری کا دفاعِ وطن قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب میں کہنا  تھا کہ اسلام امن، بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیتا ہے، نظام المدارس پاکستان نے دینی تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری نے کہا کہ دین اسلام امن، بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیتا ہے، فرقہ واریت دشمن کا ہتھیار ہے، ہمیں اس کا سدباب کرنا ہو گا۔ ہمیں فرقہ واریت،لسانیت اور تعصب سے بالاتر ہو کر صرف پاکستان اور اتحاد امت کا سوچنا ہوگا۔ نظام المدارس پاکستان نے مدارس دینیہ کو قومی تعلیم و ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، ہم نے جدید تقاضوں کو سامنے رکھ کر نصاب تیار کیا ہے، مدارس کی رجسٹریشن کا مربوط نظام دیا جس کی بدولت ملک ایف اے ٹی ایف کی پابندیوں سے آزاد ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظام المدارس پاکستان کے زیرِ اہتمام ٹاؤن ہال آرمی پبلک اسکول لیپہ آزاد کشمیر میں "دفاعِ وطن قومی یکجہتی کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس میں مختلف مذہبی، سیاسی، سماجی اور عسکری حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد وطن عزیز پاکستان کا دفاع، استحکام اور قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا تھا۔ علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری نے وطن سے محبت، اتحاد ملت اور فرقہ واریت کے خامتے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آج جس اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے، وہ تاریخ میں کبھی نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی و مسلکی اختلافات صرف دشمن کو فائدہ پہنچاتے ہیں، اس لیے قومی یکجہتی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ افواجِ پاکستان ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہیں، عوامی شعور اور قومی اتحاد ہی ملکی دفاع کی اصل طاقت ہیں۔

کانفرنس کے دیگر مقررین نےاپنی گفتگو میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کی حفاظت، امن و استحکام اور ترقی کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔کانفرنس میں  پرنسپل ڈگری کالج لیپہ پروفیسر ظفر اقبال ، چیئرمین پرائیویٹ اسکولز و کالجز آزاد کشمیر سید اشتیاق حسین بخاری،  مرکزی رہنما پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شوکت جاوید میر، پیر عارف حسین مٹھوی، مولانا عبدالجبار، کرنل محمد عظیم، بشیر عالم مغل، علی اکبر جاوید، چوہدری اکبر دین، نور عالم میر، سید عابد بخاری، بدر منیر اعوان، سعید اختر اعوان، مولانا صدام قادری، قاری شفیق قادری، مشتاق شیخ، اسسٹنٹ کمشنر ذیشان نثار سمیت مختلف مکاتبِ فکر کی شخصیات شریک ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام دفاع وطن قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد
  • چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کےلئے کردار قابل تحسین ،آہنی بھائی کو سلام پیش کرتےہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
  • آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
  • چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کیلئے کردار قابل تحسین ہے: مریم نواز
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصری صدر اور وزیر دفاع سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو
  • جنرل ساحر شمشاد کا دورہ مصر، صدر السیسی، وزیرِ دفاع اور کمانڈر اِن چیف سے ملاقاتیں
  •  9 مئی کیس: ذمہ داروں کو سزائیں نظام انصاف فتح ہے،عطاء تارڑ
  • پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے، عطاء اللہ تارڑ
  • عالمی سطح پر پاکستان کی شنوائی اور بھارت کی رسوائی ہو رہی ہے، عطا اللہ تارڑ
  • عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آگیا