جی ایچ کیو حملہ کیس: رہنما پی ٹی آئی کی امریکا جانے کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
جی ایچ کیو حملہ کیس: تحریک انصاف کے رہنما میجر ر طاہر صادق کی امریکا جانے کی اجازت درخواست خارج کردی گئی۔
درخواست انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے خارج کی، پراسیکیوٹر نے کہا کہ میجر طاہر صادق جی ایچ کیو حملہ کے ملزم ہے اجازت نا دی جائے، سائل اس سے قبل بیرون ملک گئے عدالتی وقت کے 3 ماہ بعد واپس آئے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ بیرون ملک جانے کے بعد یہ واپس نہیں آئیں گے پہلے وعدہ پورا نہیں کیا۔
درخوسشت گزار نے کہا کہ ضروری کاروباری کام ہیں دو تین ہفتوں میں واپسی ہوگی۔
عدالت نے جی ایچ کیو حملہ ملزم کی بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ
پڑھیں:
چیف جسٹس آف پاکستان آئندہ ہفتے بیرونِ ملک روانہ ہوں گے
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی آئندہ ہفتے بیرون ملک جائیں گے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدم موجودگی میں جسٹس منصور علی شاہ بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے ۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی 12 نومبر کو ترکیہ روانہ ہوں گے۔