لاہور ہائی کورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ملازمین کو برطرف کرنے سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
لاہور:
لاہور ہائی کورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ملازمین کو برطرف کرنے سے روک دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ہائر ایجوکیشن کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی کے روبرو جنید احمد سمیت دیگر ملازمین کی درخواست پر ہوئی اور درخواست گزاروں کی جانب سے ملک اختر جاوید ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت ملازمین کو برطرف کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہائر ایجوکیشن
پڑھیں:
قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ڈی نوٹیفائی کرنیکا معاملہ؛ عمر ایوب، شبلی فراز کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
پشاور:پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز نے ڈی نوٹیفائی کرنے کے اقدام کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
عمر ایوب اور شبلی فراز نے بشیر وزیر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواستیں دائر کر دیں جس میں الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ 5 اگست کو الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز کو نااہلی کیا، الیکشن کمیشن فیصلے کو عمر ایوب اور شبلی فراز نے پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جس پر پشاور ہائیکورٹ نے 6 اگست کو الیکشن کمیشن کو دونوں درخواست گزاروں کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے احکامات جاری کیے کہ الیکشن کمیشن 5 اگست نوٹیفکیشن پر مزید کارروائی نہ کریں، عدالتی احکامات کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے درخواست گزار عمر ایوب اور چیئرمین سینیٹ نے شبلی فراز کو ڈی نوٹیفائی کرکے ان کی سیٹ خالی قرار دے دی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود اسپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ چیئرمین کا اقدام توہین عدالت ہے۔