عدالت نے 4 اکتوبر کو احتجاج پر تھانہ کورال میں درج مقدمے میں 17 جولائی کو پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔

اس مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور، بیرسٹر سیف، عمر ایوب اور دیگر مقدمے میں ملزم نامزد ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 4 اکتوبر کو احتجاج پر تھانہ کورال میں درج مقدمے میں سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی، علی امین سمیت متعدد رہنماؤں پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف مزید 5 مقدمات درج کرلیے گے۔

پراسیکیوشن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے 29 ورکرز عدالت میں پیش ہوئے۔

بیرسٹر گوہرعلی، علی امین گنڈاپور، بیرسٹر سیف اور عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروادی گئی۔

عدالت نے 17 جولائی کو پی ٹی آئی رہ نماؤں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی رہنماؤں کے خلاف

پڑھیں:

بجٹ منظوری کو بانی پی ٹی آئی کے مائنس کرنے سے جوڑنا غلط ہے، بیرسٹر سیف

فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بجٹ منظوری کو بانی پی ٹی آئی کے مائنس کرنے سے جوڑنا غلط ہے۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ان سے ملاقات کیلئے عدلیہ سے رجوع کیا، امید ہے وزیراعلیٰ کی ملاقات جلد کرائی جائے گی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ مشروط طور پر منظور کیا گیا ہے، بجٹ کی منظوری دراصل مخالفین کی سازشوں کو ناکام بنانا تھا۔

یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا: علی امین گنڈاپور علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی تھی کہ بجٹ منظور نہ ہو تاکہ صوبے میں ایمرجنسی لگا سکیں۔ 

بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بجٹ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی ٹی بی وِزکڈز سمر کیمپ کیلئے رجسڑیشنز کا آغاز، آخری تاریخ 3 جولائی
  • بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع، تمام مقدمات کے چالان طلب
  • 26 نومبر احتجاج؛ بشریٰ بی بی کے خلاف تمام مقدمات کے چالان طلب
  • بجٹ منظوری کو بانی پی ٹی آئی کے مائنس کرنے سے جوڑنا غلط ہے، بیرسٹر سیف
  • پی ٹی آئی26 نومبراحتجاج کیس: تین ملزمان پر فرد جرم عائد
  • 26 نومبر احتجاج؛ تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں 3 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • انگلینڈ کے بین ڈکٹ نے بھارت کے خلاف چوتھی اننگز میں سینچری بنا کر نئی تاریخ رقم کردی
  • ڈمپر جلانے کا مقدمہ؛ آفاق احمد و دیگر پر فرد جرم عائد کرنیکی کارروائی موخر
  • 26نومبر احتجاج، عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی راہنماﺅں کی گرفتاری سے روک دیا
  • 26نومبر احتجاج؛ عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا