شبمن گل کو ٹیسٹ کپتان مقرر کیے جانے کا جلد اعلان متوقع
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
شبمن گل کو بھارت کا نیا ٹیسٹ کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈ بال کرکٹ سے روہت شرما کے اعلان ریٹائرمنٹ کے بعد اوپنر کیلئے راستہ صاف ہوگیا ہے، وہ طویل فارمیٹ میں یہ ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں، ان کے کپتان بنائے جانے کا اعلان 24 مئی تک متوقع ہے۔
شبمن گل سے قبل موجودہ نائب کپتان جسپریت بمراہ بھی قیادت سنبھالنے میں دلچسپی ظاہر کرچکے تھے تاہم انہیں فٹنس اور ورک لوڈ کی وجہ سے اس عہدے سے دور رکھا گیا ہے، بھارتی سلیکٹرز نئی جنریشن کو یہ ذمہ داری دینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کی فیس میں 80 فیصد اضافہ
ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس7ہزار سے بڑھا کر9ہزار روپے کر دی گئی ہے ، 2023 میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس5 ہزار روپے تھی، 2024 میں 7ہزار روپے کی گئی تھی ، 2سال میں رجسٹریشن فیس میں4ہزار اضافہ کیا گیا جو 80 فیصد تک بنتا ہے ، رجسٹریشن فیس کی مد میں پی ایم اینڈ ڈی سی کو 2 ارب کے قریب آمدن متوقع ہے ۔