آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، ہر سال 10 مئی کو یوم ’معرکۂ حق‘ منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
فائل فوٹو۔
آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی کو یوم ’معرکۂ حق‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم معرکۂ حق ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم یہ فرض پورا کریں گے، معرکہ حق کے زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے خدمات سر انجام دینے والوں کا اعتراف قومی سطح پر کیا جائے گا، دفاع پاکستان میں کسی بھی محاذ پر خدمات سر انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کردیا گیا سیز فائر میں بہت مدد کی، پاک بھارت تجارت میں مدد کیلئے بھی تیار ہیں، امریکی صدر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، بھارتی میڈیااس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق معرکۂ حق میں شہید شہریوں کے ورثاء کی 1 کروڑ روپے مالی معاونت کی جائے گی جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
پاک فوج کے شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک مکمل تنخواہ، الاؤنسز جاری رہیں گی، پاک افواج کے شہداء کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی، پاک فوج کے ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کیلئے 10 لاکھ روپے میرج گرانٹ دی جائے گی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک افواج کے زخمیوں کو 20 لاکھ سے 50 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔
بھارتی حملے میں متاثر گھروں، مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
پاک،سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدہ مسلم امہ کیلئے کامیابی کی نوید ہے،فیصل معیز خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کو مسلم امہ کیلئے کامیابی کی نوید قرار دیا ہے۔فیصل معیز خان نے کہا کہ پاکستان نہ صرف جوہری صلاحیت کا حامل ملک ہے بلکہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی فوج کا مالک بھی ہے جو روایتی طور پر بھارت کے ساتھ اپنی دشمنی پر مرکوز رہی ہے، یہ معاہدہ برسوں پر محیط اسٹریٹجک مکالمے کا نتیجہ ہے۔صدر نکاٹی نے کہا کہ پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کے بعد مسلم دنیا کے بڑے حصے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور بے شمار مسلم ممالک اس معاہدے کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کررہے ہیں ،اس معاہدے پر دستخط ہوتے ہی مغربی دنیا اور ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ، پاک سعودیہ معاہدے سے بھارت کو ہونے والی پریشانی فطری ہے، تاہم سعودی عرب یہ واضح کرچکا ہے کہ یہ ایک جامع دفاعی معاہدہ ہے جو تمام فوجی ذرائع کا احاطہ کرتا ہے اور یہ کسی مخصوص ملک یا واقعے کے خلاف نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور گہرے تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینے کا عمل ہے۔ فیصل معیزخان نے مزید کہاکہ دفاعی معاہدے نے پاکستان اور سعودی عرب کو ضابطے کا پابندکیا ہے،دونوں ممالک کا دفاعی معاہدہ ایک سنگ میل ہے اورمیں دفاعی معاہدے پر نارتھ کراچی کے تاجروں اور صنعتکارو کی جانب سے وزیراعظم میاں شہبازشریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتاہوں،ہم سمجھتے ہیں کہ یہ معاہدہ پاکستان کے لیے ایک مضبوط اقتصادی و معاشی تعاون کی بنیاد بھی بنے گا ۔