ساری قوم ایک اور نیک ہو کر وطن کے دفاع میں کھڑی ہے: شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ساری قوم ایک اور نیک ہو کر وطن کے دفاع میں کھڑی ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، افواج پاکستان نے دشمن کو جرات سے جواب دیا.آج مودی پر بھارت میں لعن طعن ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے خفت مٹانے کیلئے دوبارہ کوئی جارحیت دکھائی تو بھرپور جواب دیا جائے گا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عمرہ پر جانے سے روکنے کا معاملہ، شیخ رشید نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کر دی۔
شیخ رشید احمد نے درخواست اپنے وکیل سردار عبدالرزاق خان کے ذریعے دائر کی۔
گزشتہ روز شیخ رشید احمد عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم انہیں ایئر پورٹ پر روک دیا گیا۔ عدالتی حکم ہونے کے باوجود امیگریشن حکام نے عمرہ پر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان نے انہیں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے کی اجازت دی تھی۔
توہین عدالت پٹیشن کی سماعت پیر 10 نومبر کو ہوگی۔
Ansa Awais Content Writer