ساجد میر کے انتقال سے خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن 29 مئی کو ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
سینیٹر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر الیکشن 29 مئی کو ہوگا۔
اسلام آباد سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 14سے 15مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ اسکی اسکروٹنی17مئی کو ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے
ماسکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے، انہیں دورے کی دعوت روس کی فیڈریشن کونسل کی چیئر پرسن نے دی تھی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق روسی فیڈریشن کونسل میں روس پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ شیزو ولادمیر نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا استقبال کیا، دورے کے موقع پر چیئرمین سینیٹ روس میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دورے پر روانگی سے قبل چیئرمین سینیٹ نے سرکاری ٹی وی کو روس کے دورے سے متعلق انٹرویو بھی دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے روس کے ساتھ پارلیمانی تعلقات بہت مضبوط ہیں، سپیکر فیڈریشن کونسل رشیا ولنٹینا میٹوینکو کی دعوت پر روس جارہا ہوں۔
سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ سپیکر فیڈریشن کونسل رشیا ولنٹینا میٹوینکو پاکستان کا دورہ کر کے پارلیمنٹ میں خطاب بھی کر چکی ہیں۔
لاہور میں ناشتہ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو شاہینوں نے مکمل ضیافت بھارت میں بھجوا دی: عظمیٰ بخاری
مزید :