وزیراعظم کی سینیٹر ساجد میر اور ارشد وڑائچ کے گھرآمد، لواحقین سے اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف، مرحوم سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے گھر گئے جہاں انھوں نے لواحقین سے پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور اہل خانہ کےلیے صبر کی دعا کی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پروفیسر ساجد میر نے ہمیشہ انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز اٹھائی جو ان کی سیاست و دین کی خدمات کا سنہری باب ہے۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سیالکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرحوم رہنما چوہدری ارشد وڑائچ کے گھر بھی گئے، جہاں انھوں نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وزیراعظم کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے، منظوری وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر بھیجی گئی سمری پر دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شفقت علی خان متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے، شفقت علی خان اس وقت وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں وہ اس سے پہلے پاکستان کے پولینڈ اور روس میں سفیر رہ چکے ہیں۔
عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کو روس میں نیا سفیر تعینات کر دیا گیا ہے۔