وزیر اعظم کی پروفیسر ساجد میر کی رہائش گاہ آمد ، پروفیسر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف امیر جمیتِ اہل حدیث، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی رہائش گاہ پہنچے اور پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ ساجد میر پاکستان کی اہل بصیرت سیاسی شخصیت اور دینی اسکالر تھے جنکی رحلت سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک ایسا خلاء پیدا ہوگیا جو شاہد ہی کبھی پٴْر ہو سکے۔
(جاری ہے)
شہبازشریف نے کہاکہ ساجد میر نے ہمیشہ انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز اٹھائی، جو انکی سیاست و دین کی خدمات کا سنہری باب ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدریاں ساجد میر کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سیالکوٹ میں سابق رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے راہنما مرحوم چوہدری ارشد وڑائچ کی رہائش گاہ بھی پہنچے ۔وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا ء کی ۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
شاہد آفریدی کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی، کراچی میں ’پاکستان زندہ‘ باد ریلی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنانے پر پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے، اور کراچی میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی ہے۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار
پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کراچی میں کیا گیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے، اور ان کا جوش و جذبی دیدنی تھا۔
ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ بھارت جنگی جارحیت پر اتر آیا ہے، ہندوستان میں کمیونٹیز محفوظ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا مودی انسان کا بچہ نہیں بنے گا، پاک فوج نے بھارت کی جارحیت کا کرارا جواب دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، ہماری افواج نے لڑائی کے دوران بچوں پر بم نہیں برسائے، لیکن ہندوستان نے ہمارے معصوموں کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں آپریشن’بُنيَان مَرصُوص‘کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، مٹھائیاں تقسیم
شاہد آفریدی نے کہاکہ اب اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس سے بھی بڑھ کر جواب دیا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت کو جواب پاک فوج اظہار یکجہتی پاکستان زندہ باد ریلی سابق کرکٹر سی ویو شاہد آفریدی کراچی وی نیوز