بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ جنید اکبر تحریک اوراحتجاج کیلئے مکمل توجہ دیں،علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیاہے،بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ جنید اکبر تحریک اوراحتجاج کیلئے مکمل توجہ دیں،بانی پی ٹی آئی کا پیغام سلمان اکرم راجہ اور پارٹی قیادت کو پہنچا دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علیمہ خان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہاجنید اکبر کو پارٹی کے فیصلے اور تحریک کیلئے مکمل اختیار ہے، تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی، قیادت و کارکنوں کی آزادی اور دھاندلی کیخلاف آواز اٹھانا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کے حامی ہیں: امریکا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی نے
پڑھیں:
صاحبزادہ حامد رضا تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سیکریٹری انفارمیشن کے عہدے سے مستعفی
صاحبزادہ حامد رضا —فائل فوٹو
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سیکریٹری انفارمیشن کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کی ہدایات پر تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصلے سے تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین کو آگاہ کر دیا ہے۔