آغا سید یوسف الموسوی الصفوی کی برسی پر خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
آغا سید حسن موسوی نے مرحوم کی تصانیف کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے جوان نسل پر زور دیا کہ وہ مرحوم کے افکار و خیالات کا بغور مطالعہ کریں چونکہ مرحوم دور اندیش اور بلد افکار کے مالک تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
انجمن شرعی شیعیان کا آغا سید یوسف الموسوی الصفوی کی برسی پر خراج تحسین

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے بانی حجت الاسلام والمسلمین آغا سید یوسف الموسوی الصفوی کی برسی کی مناسبت حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ ضلع بڈگام اور مکتب الزہرا حسن آباد سرینگر میں مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔ اس دوران آغا مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ آغا سید یوسف الموسوی الصفوی کی دینی سماجی اور فلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرحوم کی گرانقدر خدمات کو یاد کیا اور کہا کہ مرحوم و مغفور نے اپنی انتھک کاوشوں کے ذریعہ معاشرہ میں اسلامی اقدار کو نشاۃ ثانیہ عطا کی اور دینِ حق کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کے قیام اور بقاء میں بھرپور کردار ادا کیا۔ آغا سید حسن موسوی نے مرحوم کی تصانیف کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے جوان نسل پر زور دیا کہ وہ مرحوم کے افکار و خیالات کا بغور مطالعہ کریں چونکہ مرحوم دور اندیش اور بلد افکار کے مالک تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی کشمیر کے طول و عرض میں دین و شریعت اور ملی مفادات کی حفاظت کے لئے انجمن شرعی شیعیان ایک نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسف زئی نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انعام یوسف زئی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی خیبر پی کے کو ارسال کردیا۔