سول ڈیفینس پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 500 ملین روپے فنڈز جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر دفاع وطن کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔
ترجمان صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق حالیہ فنڈز سے جدید آلات مائن ڈٹیکٹر، سنیک کیمرے، الیکٹرک سائرن، آگ بجھانے کے آلات، بم دھماکے سے بچاؤ کے بلینکٹ اور آئی ٹی کا سامان لیا جائے گا۔
سیکریٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے محکمہ سول ڈیفنس کو 10 لاکھ رضاکاروں کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ بھی دیا ہے،
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سول ڈیفینس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقوں کا آغاز
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سول ڈیفنس کے لیے گرانٹ محکمہ داخلہ کے انٹرنل سیکیورٹی فنڈ سے دی گئی ہے، 50 کروڑ کی گرانٹ سے سول ڈیفنس کے لیے جدید آلات خریدے جائیں گے۔ ان آلات میں مائن ڈٹیکٹر، اسنیپ کیمرے، الیکٹرک سائرن، آگ بجھانے کے آلات، بم دھماکے سے بچاؤ کے بلینکٹ اور آئی ٹی کا سامان شامل ہے۔
ماڈرن آلات کی بدولت ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سول ڈیفنس کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا، سول ڈیفنس کے جدید آلات کی خریداری کے لیے فنڈز کی منظوری کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے دی۔
سول ڈیفنس قانونی تقاضوں پر عمل کرتے ہوئے رواں مالی سال کے دوران گرانٹ کو استعمال کرے گا۔ دوسری جانب سول ڈیفنس صوبہ بھر میں نوجوانوں کو رجسٹریشن کے بعد رضاکار کی تربیت فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں:پنجاب بھر کے اضلاع میں ڈرون پروٹوکول پر عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت
سیکریٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر گزشتہ 5 دنوں میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 نے صوبہ بھر میں 118,289 افراد کو تربیتی مشقیں کروائی ہیں۔ ان تربیتی مشقوں میں دشمن کے حملے یا حادثے کی صورت میں ہنگامی انخلا، آگ بجھانے اور فرسٹ ایڈ کے بارے میں سکھایا گیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ صوبہ بھر میں جاری تربیتی مشقوں کے دوران طلبا اور دیگر شہریوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کیے لیے رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دفاع وطن کے لیے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 صوبہ بھر میں مشترکہ تربیتی مشقیں کروا رہے ہیں، سول ڈیفینس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تربیتی مشقیں ریسکیو 1122 سول ڈیفینس ہنگامی حالات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تربیتی مشقیں ریسکیو 1122 سول ڈیفینس ہنگامی حالات داخلہ پنجاب محکمہ داخلہ ریسکیو 1122 سول ڈیفنس کے لیے
پڑھیں:
ایک سو نوے ملین پائونڈز کیس ،عمران خان ، بشری بی بی کی سزا کیخلاف اپیل پر نیب نے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا
ایک سو نوے ملین پائونڈز کیس ،عمران خان ، بشری بی بی کی سزا کیخلاف اپیل پر نیب نے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی 190ملین پاونڈ کیس میں سزاوں کیخلاف اپیل میں مقدمے کی پیروی کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب)نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی 190ملین پاونڈ کیس میں اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسپیشل پراسیکیوٹر کا تقرر کر دیا ہے، چیئرمین نیب کی منظوری سے جاوید ارشد ایڈووکیٹ کی بطور اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کی ابتدا میں دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاونڈ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطل کرنے کی اپیل پر نیب پراسکیوشن ٹیم نوٹیفائی کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔سزا معطلی کی اپیل پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی تھی۔
بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، اور موقف اختیار کیا تھا کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہے، منتوں، مرادوں اور دعاوں کے بعد آج کی تاریخ ملی ہے، آج کی تاریخ ہمیں آسانی سے نہیں ملی۔بعد ازاں عدالت عالیہ نے مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراولپنڈی، کمسن بچوں کو دودھ میں زہر دے کر قتل کرنے والی ماں گرفتار راولپنڈی، کمسن بچوں کو دودھ میں زہر دے کر قتل کرنے والی ماں گرفتار نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1روپے 50پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ایف بی آر کو امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانے کی ہدایات جاری پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ملاقات کا امکان پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے بیوروکریٹس کو ترقیاں مل گئیں ، کون کونسے آفیسران کو پروموشنز ملیں، نوٹیفکشن سب نیوز پر ترک صدر کی ٹرمپ سے ملاقات ، امریکا کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم