Express News:
2025-10-04@23:39:17 GMT

پنجاب میں سول ڈیفنس کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری

اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT

لاہور:

دفاع وطن کیلئے حکومت پنجاب کا احسن اقدام، سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری کردیے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سول ڈیفنس کو 10 لاکھ رضاکاروں کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ بھی دیدیا، سول ڈیفنس کیلئے گرانٹ محکمہ داخلہ کے انٹرنل سکیورٹی فنڈ سے دی گئی ہے۔

پچاس کروڑ کی گرانٹ سے سول ڈیفنس کیلئے جدید آلات خریدے جائیں گے جس میں مائن ڈٹیکٹر، سنیک کیمرے،  الیکٹرک سائرن، آگ بجھانے کے آلات، بم دھماکے سے بچاؤ کے بلینکٹ اور آئی ٹی کا سامان شامل ہوگا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سول ڈیفنس صوبہ بھر میں نوجوانوں کو رضاکار کی تربیت فراہم کرے گا۔ گزشتہ 5 دنوں میں سول ڈیفنس اور ریسکیو نے صوبہ بھر میں 118,289 افراد کو تربیتی مشقیں کروائیں۔

ترجمان نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 صوبہ بھر میں مشترکہ تربیتی مشقیں کروا رہے ہیں، سول ڈیفنس کے جدید آلات کی خریداری کیلئے فنڈز کی منظوری کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے دی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سول ڈیفنس قانونی تقاضوں پر عمل کرتے ہوئے رواں مالی سال کے دوران گرانٹ کو استعمال کرے گا، سول ڈیفنس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاری مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سول ڈیفنس

پڑھیں:

جرمانے کا نیا قانون؛ موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر

سٹی 42 : پنجاب حکومت نے موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی ملکیت کی تاخیر سے منتقلی کرنے والوں کے لیے نیا قانون نافذ کرتے ہوئے بھاری جرمانوں کا اعلان کیا ہے۔ 

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت پنجاب موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترمیم کی گئی ہے۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے بتایا رول 47(3) میں ترمیم کی گئی ہے، نئی ترمیم کے تحت اگر خریدار مقررہ مدت میں گاڑی کی ملکیت کی تبدیلی رپورٹ نہیں کرتا تو اسے ٹرانسفر فیس کے ساتھ اضافی جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ 

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے

موٹر سائیکل اور اسکوٹر کے لیے جرمانے 
31 تا 60 دن تاخیر: 1,000 روپے

61 تا 90 دن تاخیر: 2,000 روپے

91 تا 120 دن تاخیر: 4,000 روپے

دیگر گاڑیوں (کاریں، جیپ وغیرہ) کیلئے جرمانے
31 تا 60 دن تاخیر: 10,000 روپے

61 تا 90 دن تاخیر: 20,000 روپے

91 تا 120 دن تاخیر: 30,000 روپے

حکام کے مطابق یہ اقدام گاڑیوں کے درست ریکارڈ رکھنے اور جعلسازی کے خاتمے کے لیے کیا گیا ہے تاہم 120 دن سے زیادہ تاخیر پر مزید قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

 شاہدرہ : شوہر کا بیوی پر چھریوں سے حملہ، گلا کاٹنے کی کوشش

متعلقہ مضامین

  • جرمانے کا نیا قانون؛ موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر
  • پنجاب میں فیڈ ملز پر گندم کے استعمال پر پابندی، دفعہ 144 نافذ
  • آئی ایم ایف سیلاب کیلئے بجٹ میں 500 ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دینے کو تیار
  • پی ایم ای ایکس میں 59.633 بلین روپے کے سودے
  • پنجاب؛ دفاتر میں روایتی فائل سسٹم ختم، تمام کاغذی کارروائی ڈیجیٹل ہوگی
  • ایک سال میں موٹرویز، ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں 100 فیصد اضافہ
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی ، امن و امان کیلئے 20 ارب روپے کی گرانٹ منظور: امریکہ سے اقتصادی، عسکری تعلقات استوار کرلئے، وزیر خزانہ
  • ای سی سی کی ڈیفنس کمپلیکس کی تعمیر کیلیے 4ارب روپے کی منطوری
  • روز ویلٹ ہوٹل کیلئے مالی معاونت کی سمری مؤخر کردی گئی
  • پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کیلئے 2 ارب روپے جاری کر دئیے