شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
… ہاں بھلائی کا وعدہ تو اﷲ تعالیٰ کا ان سب سے ہے جو کچھ تم کر رہے ہو اس سے اﷲ خبردار ہے۔ o کون ہے جو اﷲ تعالیٰ کو اچھی طرح قرض دے پھر اﷲ تعالیٰ اسے اس کیلئے بڑھاتا چلا جائے اور اس کیلئے پسندیدہ اجر ثابت ہو جائے۔ o
سورۃ الحدید (آیت: 10تا11 )
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: رقم کی ادائیگی کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا
ویب ڈیسک:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے رجسٹرڈ شہریوں کیلئے رقم کی ادائیگی کا نیا نظام ’سوشل پروٹیکشن والٹس‘ متعارف کروا دیا۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے رجسٹرڈ شہریوں کیلئے سوشل پروٹیکشن والٹس کا آغاز کیا ہے تاکہ رقم کی ادائیگی کے نظام کو مزید شفاف اور آسان بنایا جا سکے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے بتایا کہ سوشل پروٹیکشن والٹس نظام کے تحت رجسٹرڈ خواتین میں مفت سم (SIM) کارڈز کی تقسیم شروع کر دی گئی، خواتین اپنے اصل شناختی کارڈ اور موبائل فون کے ساتھ قریبی BISP دفتر یا مقررہ کیمپ جائیں جہاں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد انہیں ایک مفت موبائل سم فراہم کی جائے گی جس کے ذریعے ان کا سوشل پروٹیکشن والیٹ فعال کیا جائے گا۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری
انہوں نے ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ خواتین سم حاصل کرنے کیلئے کسی کو رقم ادا نہ کریں کیونکہ یہ بالکل مفت ہے، سم پر سوشل پروٹیکشن والٹس صرف بی آئی ایس پی کی جانب سے بنایا جائے گا لہٰذا کسی غیر مجاز شخص یا ادارے سے رابطہ نہ کریں۔
چیئرپرسن نے مزید کہا کہ مستقبل میں تمام ادائیگیاں اسی سوشل پروٹیکشن والٹس کے ذریعے منتقل کی جائیں گی جبکہ ادائیگیوں سے متعلق پیغامات بھی اسی سیم پر موصول ہوں گے۔
دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں،پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے:وزیراعظم