مریم نواز نے 6 لاکھ کسانوں کیلئے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجرا کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
صوبائی دارالحکومت میں وزیراعلی پنجاب کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار سبسڈی دی جائے گی، کاشتکاروں کو اگلی فصل کے لئے بھی اربوں روپے سبسڈی دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے 6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے فی ایکڑ 5 ہزار روپے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجرا کی منظوری دے دی۔ صوبائی دارالحکومت میں مریم نواز کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار سبسڈی دی جائے گی، کاشتکاروں کو اگلی فصل کے لئے بھی اربوں روپے سبسڈی دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں نے 36 ارب زرعی مداخل کے لئے استعمال کرلئے، کسان کارڈ سے زرعی امداد کے لئےجاری قرض کی 60 فیصد واپسی ممکن ہوئی، کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے لئے گئے 22 ارب کے قرض واپس کردیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے نئی فصل کے لئے دوسری قسط کا اجرا ہوا۔
آخر میں اجلاس کے دوران زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کی سکیم کا جائزہ اور ویٹ سپورٹ پروگرام کے نفاذ کے لئے تجاویز پر غور کیا گیا، زرعی زمین مالکان کے ساتھ ٹھیکیدار کو بھی شامل کرنے اور پروگرام کے لئے موصولہ 50 فیصد درخواستوں کی تصدیق کا بھی جائرہ لیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سبسڈی دی جائے گی کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے لئے
پڑھیں:
نجی سکیم کے عازمین حج کی آگاہی کیلئے ہدایت نامہ جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت مذہبی امور نے نجی سکیم کے عازمین حج کی آگاہی کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کا کل کوٹہ 25ہزار698 عازمین تک محدود ہے۔ پرائیویٹ حج سکیم کیلئے کوئی اضافی کوٹہ منظوری نہیں کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کیلئے کوئی اضافی کوٹہ منظوری نہیں کیا جائے گا، ادائیگی سے قبل نجی منظم کی حیثیت اور حج کوٹے کی تازہ منظوری کی تصدیق لازمی کریں۔
ترجمان کے مطابق منظور شدہ منظمین کی فہرست اور کوائف کی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ سے کریں، سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع کی غیرمصدقہ معلومات یا اشتہارات پر ہرگز انحصار نہ کریں۔
کوئٹہ؛کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار3افراد جاں بحق
وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ منظمین بھی اپنے تصدیق شدہ کوٹے سے زائد بکنگ نہ کریں، خلاف ورزی کرنے والے منظمین کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔