وزیراعلیٰ پنجاب کی 6 لاکھ کاشتکاروں کو ویٹ سپورٹ پرائس کے اجرا کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
لاہور:
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے فی ایکڑ 5ہزار روپے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجرا کی منظوری دے دی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کی اسکیم، ویٹ سپورٹ پروگرام کے نفاذ کے لیے تجاویز اور زرعی زمین مالکان کے ساتھ ٹھیکیدار کو بھی شامل کرنے کا جائزہ لیا گیا۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو اگلی فصل کے لیے بھی اربوں روپے سبسڈی دی جائے گی۔ کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار سبسڈی دی جائے گی۔
کاشتکاروں نے 36 ارب زرعی مداخل کے لیے استعمال کر لیے جبکہ کسان کارڈ سے زرعی مداخل کے لیے جاری قرض کی 60 فیصد واپسی مکمل ہوگئی۔
کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے لیے گئے 22 ارب کے قرض واپس کر دیے، کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے زریعے نئی فصل کے لیے دوسری قسط کا اجرا کیا جائے گا،
ویٹ سپورٹ پروگرام کے لیے موصولہ 50 فیصد درخواستوں کی تصدیق کر لی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کاشتکاروں کو ویٹ سپورٹ کسان کارڈ کے لیے
پڑھیں:
موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو سمز کے محفوظ استعمال کے حوالے سے اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اپنی رجسٹرڈ سم کسی دوسرے شخص کے حوالے کرنا قابلِ سزا جرم ہے اور اس کے سنگین قانونی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کے نام پر رجسٹرڈ سم غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہے تو متعلقہ صارف کو بھی قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسی لیے شہری اپنی سم کسی دوسرے فرد کے استعمال کے لیے ہرگز نہ دیں۔
اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر یہ تصدیق کریں کہ ان کے قومی شناختی کارڈ پر کتنی سمیں رجسٹرڈ ہیں۔ اس مقصد کے لیے cnic.sims.pk پر جا کر یا اپنا 13 ہندسوں پر مشتمل شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیش کے) 668 پر ایس ایم ایس کر کے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اگر کسی نامعلوم یا غیر ضروری سم کی نشاندہی ہو تو اسے فوری طور پر بلاک کرایا جائے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے