اب مسئلہ کشمیر کو بھی حل کرنے کا وقت ہے: اسد عمر
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر—فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جب قوم متحد ہو جاتی ہے تو ہم کسی سے بھی مقابلہ کر سکتے ہیں، اب مسئلہ کشمیر کو بھی حل کرنے کا وقت ہے۔
سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر سرخرو ہوا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ آج جتنی بے توقیر ہے شاید ہی کبھی ماضی میں رہی ہو۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ اب ہم کو بڑے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان ترقی کرے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تمام سیاست دانوں کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان کی مؤثر سفارتی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر، عالمی رہنماؤں کی توثیق
پاکستان کی مؤثر سفارتی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا جس کی توثیق عالمی رہنماؤں نے بھی کی۔ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو سفارتی سطح پر عالمی حمایت حاصل ہونے لگی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردگان کا مسئلہ کشمیر پر دوٹوک مؤقف، ترک صدر کا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ ۔رجب طیب اردگان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت سے مشروط ہے ۔ مسئلہ کشمیر صرف دو ممالک کا نہیں بلکہ عالمی اہمیت کا حامل ہے اور خطے کے امن سے جڑا ہوا ہے۔ پاکستان کی حالیہ سفارتی کوششوں کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی ایجنڈے پر نمایاں ہے۔ ترک صدر کا بیان اس مؤقف کی توثیق کرتا ہے۔