اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ایئرلائن کا قبل ازحج آپریشن جاری ہے، پی آئی اے نے چالیس پروازوں کے ذریعے بارہ ہزارپانچ سو سے زائد عازمین حج کومدینہ منورہ پہنچادیاگیا۔

ترجمان پی آئی اے کےمطابق پی آئی اے بیس مئی سےعازمین حج کو جدہ پہنچائے گی،قومی ایئرلائن کا قبل ازحج آپریشن انتیس مئی تک جاری رہے گا۔

سعودی ایئرلائن کے ایک ہزارعازمین حج کو پی آئی اے نےاپنی خصوصی پروازوں کےذریعے مدینہ پہنچایا ہے پی آئی اے چھتیس ہزار سےزائدعازمین کوحجاز مقدس پہنچائےگی۔

وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین، مصباح اور سرفراز مینٹورز کے عہدے سے فارغ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پی ا ئی اے

پڑھیں:

7 ارب ڈالرز قرض پروگرام: آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد:۔ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کا جائزہ مشن 7ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے حوالے سے تکنیکی مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا، جس کے بعد اگلی قسط جاری کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن اسلام آباد کے بجائے کراچی پہنچا جہاں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات شروع ہوں گے۔جائزہ مشن آج جمعرات کواسٹیٹ بینک میں تکنیکی مذاکرات شروع کرے گا۔

آئی ایم ایف دو ہفتے تک پاکستان کی معیشت کا جائزہ لے گا۔ یہ 7ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ ہے، جائزہ مشن کی رپورٹ کی بنیاد پر اگلی قسط جاری ہو گی۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد پاکستان کی معاشی صورتحال کا جائزہ لے گا، اسی طرح حالیہ سیلاب کا معیشت پر اور بجٹ اہداف پر اثرات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چودھری ظہور الٰہی کی برسی‘مکہ‘ مدینہ شریف کا دفاع کرنا باعث فخر ہے :شافع حسین
  • 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام: آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا
  • پی آئی اے برطانیہ کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کب کریگی؟ خوشخبری آگئی
  • پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت، آئندہ ماہ مانچسٹر کے لیے پروازوں کا آغاز ہوگا
  • دو ماہ میں بینکوں سے 1 کھرب روپے سے زائد رقم نکالی گئی .اسٹیٹ بنک
  • برطانیہ نے پی آئی اے کو کارگو کے بعد مسافر پروازوں کی بھی اجازت دیدی
  • برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز کب سے؟
  • پاکستان سے برطانیہ کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کی راہ ہموار
  • پی آئی اے ناکام، نجی ایئرلائن نے برطانیہ کی پروازوں کا لائسنس حاصل کرلیا
  • برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں، پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام