دنیا میں غلط فہمی تھی کہ بھارت کو روایتی اور غیر روایتی برتری حاصل ہے، حنا ربانی کھر
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
سابق وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر—فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ دنیا میں غلط فہمی تھی کہ بھارت کو روایتی اور غیر روایتی برتری حاصل ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس غلط فہمی کو پاکستان نے نہیں، خود بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے توڑا۔
حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا ہے یہاں کوئی ملک دشمن نہیں۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ کوئی دو رائے نہیں کہ جنگ میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے، بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ خوشی منانا کہ ہم نے بھارت کو کتنے برے طریقے سے ہرایا خوشی کی بات نہیں ہے، دو نیوکلیئر ریاستیں ایک دوسرے کے سامنے آئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مودی فیصلہ کرتے ہیں کشمیر بھارت کا حصہ ہے تو کیا ہم یہ بات سر جھکا کر مان لیں؟ پاکستان کو معذرت خواہانہ رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حنا ربانی کھر بھارت کو کا کہنا
پڑھیں:
بھارت کے پاس ہمارے خلاف کوئی شواہد ہیں تو سامنے لائے ، خواجہ آصف
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس ہمارے خلاف کوئی شواہد ہیں تو سامنے لائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو پتہ چلناچاہیے مودی انٹرنیشنل دہشتگرد ہے، پاکستان،امریکا اور کینیڈا میں بھی بھارتی دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں، بھارت کی دہشت گردی کے شواہد منظر عام پر آنے چاہئیں۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بھارت اب دوبارہ پاکستان پر حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا، دشمن کےخلاف پوری قوم متحد ہے، مودی کے دن گنے جاچکے ،فیصلہ اب بھارتی عوام نے کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کی بات تو خود ٹرمپ نے بھی اپنی تقریر میں کردی ، جنگ سے معاملات اور بھی الجھ گئے جن کا حل تلاش کیا جانا لازمی ہے۔
بھارت سے مذاکرات کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ دہشت گردی، سندھ طاس معاہدہ اور مسئلہ کشمیر مذاکرات کا ایجنڈا ہونا چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان تیس سال سے دہشت گردی کا شکار ہے، دنیا کو اب فیصلہ کرنا چاہیے ہم پر لگے الزامات کی حقیقت کیا ہے، بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی کے ثبوت موجود ہیں، ان کے پاس ہمارے خلاف کوئی ثبوت ہے تو لائیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت اب دوبارہ پاکستان پر حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا، دشمن کےخلاف پوری قوم متحد ہے۔
مزیدپڑھیں:’اتنے کم عرصے میں اتنا بڑا نقصان کسی ایئرفورس کا نہیں ہوا، جتنا بھارت کا چند گھنٹوں میں ہو‘