بھارت کے ساتھ سیز فائر ہوگیا اب آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بھارت کے ساتھ سیز فائر ہوگیا اب آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہوگیا ہے تو آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے تاکہ قوم میں یک جہتی ہو، عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی ممکن ہو۔
بانی سے ملاقات کے لیے جانے سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے بہنوں کو ملاقات کی اجازت ملی، امید ہے ان کی ملاقات ہوجائے گی بہنوں کی ملاقات ہونا ضروری تھی، 6وکلا کے نام دیئے تھے، ظہیر عباس چوہدری اور سلمان صفدر اندر جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا غرور خاک میں ملا ہے، اللہ نے کرم نوازی کی ہے، قوم کی دعائیں قبول ہوئی ہیں قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے، جب پاکستان کا جواب گیا تو پوری دنیا نے دیکھا اور سنا، بھارت نے محسوس بھی کیا، بھارت نے خود اعتراف کیا کہ پاکستان نے 26 مقامات پر ٹارگٹ کیا، بھارتی ایئر فورس نے بھی اعتراف کیا کہ انکے رافیل جہاز کا کتنا نقصان ہوا، کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ یہ 1971 کا پاکستان نہیں ہے، پاکستان کی قابلیت کیا ہے یہ ہمیں کیسے نقصان پہنچاسکتا ہے یہ ہمیں 2025 میں پتا چل گیا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے حق میں تحریک انصاف سب سے آگے تھے، قوم کی یک جہتی، پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی، میں نے اسمبلی میں بھی کہا ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے رہنما کو مزید جیل میں نہ رکھیں، اگر بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو گیا ہے تو آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے تاکہ قوم میں یک جہتی ہو، بانی اور بشری بی بی کی رہائی ہو، لیڈروں کے مقدمات اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہونا چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان سے دنیا کے تعلقات اب تبدیل ہوں گے، دنیا کا نظریہ اب تبدیل ہوگا، پہلی بار دنیا نے دیکھا کہ کسی مسلمان ملک نے اپنا لوہا منوایا، اسمبلی میں کہا تھا پاک بھارت لڑائی، غزہ اور اسرائیل والی نہیں ہوگی، یہ بڑی مختلف ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآپریشن سندور تندور بن چکا، بھارت کیخلاف آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا، عظمی بخاری آپریشن سندور تندور بن چکا، بھارت کیخلاف آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا، عظمی بخاری پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا حتمی شیڈول جاری،بقیہ میچز کا 17 مئی سے آغاز اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی شکایت پر کارروائی کا حکم سی ڈی اے ہسپتال میں بھرتیاں مکمل میرٹ پر کیں، جسکی وجہ سے مریضوں کے علاج و معالجہ اور دیکھ بھال کے معیار میں... آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو بیرسٹر گوہر نے کہا کہ
پڑھیں:
امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدہ ،پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے،فیلڈمارشل
واشنگٹن/راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے کے نتیجے میں پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے، جو ملکی معیشت کے لیے اہم پیش رفت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، خصوصاً امریکا، سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر پیش رفت جاری ہے، جو مستقبل میں معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کا باعث بنیں گی۔
اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں
اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل کا کہنا تھاکہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے مخاطب ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ آپ لوگ ملک کا سرمایہ ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ‘برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی، پاکستان کی ترقی، استحکام اور ساکھ کے محافظ ہیں۔
بھارت کی پالیسیوں پر شدید تنقید
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی علاقائی پالیسیوں کو دوغلا اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت خود کو ’’وشوا گرو‘‘ کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے، لیکن عملی طور پر اس کا طرز عمل جارحانہ اور غیر ذمے دارانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی بین الاقوامی دہشتگرد سرگرمیاں عالمی سطح پر تشویش کا باعث ہیں، جن کی مثالیں کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل، قطر میں نیول افسران کا کیس اور کلبھوشن یادیو جیسے واقعات ہیں۔
پاکستان نے مؤثر سفارتی حکمتِ عملی اپنائی
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی اشتعال انگیزی اور امتیازی پالیسیوں کے خلاف مؤثر سفارتی جنگ لڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے پورا خطہ جنگ کے دہانے پر جا پہنچا۔ فیلڈ مارشل نے اس موقع پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، جن کی قیادت میں پاک-بھارت کشیدگی کے دوران جنگ کو روکا گیا۔
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا “اندرونی معاملہ” کہنا قابل قبول نہیں۔ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، جس پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔ پاکستان ان قراردادوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
فلسطین اور غزہ پر اسرائیلی مظالم کی مذمت
غزہ میں جاری ظلم و ستم کو “نسل کشی” قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک بدترین انسانی المیہ ہے، جس کے عالمی اور علاقائی نتائج نہایت خطرناک ہوں گے۔
دہشتگردی کے خلاف پاکستان کا عزم
فیلڈ مارشل نے افغانستان سے دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کے خلاف آخری فصیل کی حیثیت رکھتا ہے ان کے لیے کوئی ہمدردی نہیں۔ انہیں پوری قوت سے انصاف کا سامنا کرنا ہوگا۔
سوشل میڈیا کی طاقت اور اس کے چیلنجز
انہوں نے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی کو نادانستہ نقصان پہنچا بیٹھو اور بعد میں پچھتاؤ۔
فیلڈ مارشل نے سوشل میڈیا کو “طاقتور مگر حساس ہتھیار” قرار دیا جسے دشمن قوتیں پاکستان میں افراتفری پھیلانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کی ترجیحات کو سمجھنا اور ان کے ساتھ مؤثر رابطہ قائم رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔