جنید اکبر کی چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفے کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے عہدے سے متعلق استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیجنے کی تصدیق کردی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں جنید اکبر نے کہا کہ پی اے سی کی صدارت سے استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھیج دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام عہدے اور قومی اسمبلی کی رکنیت بانی پی ٹی آئی کی امانت ہیں۔
اس معاملے پر بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جنید اکبر سے استعفیٰ لینے کی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت علیمہ خان کے ذریعے ہم تک پہنچی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنید اکبر سے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی صدارت واپس لینا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔
اس سے قبل ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ جنید اکبر کو آگاہ کرچکے ہیں کہ وہ پی اے سی سے مستعفی ہوجائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنید اکبر نے اب تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ اس کا علم نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر عمل درآمد سب کےلیے لازم ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہ جنید اکبر پی ٹی ا ئی پی اے سی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے جنید اکبر علی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا
اسلام آباد:پی ٹی آئی نے جنید اکبر علی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انہیں عمران خان کے حکم پر ہٹایا گیا ہے، انہیں ہٹائے جانے سے قبل علیمہ خان نے پارٹی قیادت کو عمران خان کا یہ پیغام پہنچایا جس پر پارٹی قیادت کے حکم پر جنید اکبر علی نے عہدہ چھوڑ دیا۔
جنید اکبر علی نے عہد چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو عہدوں کی وجہ سے ذمہ داریوں پر فوکس نہیں کرسکتا، مجھے کہا گیا ہے کہ پارٹی پر یعنی کے پی کی صدارت پر زیادہ فوکس کروں۔
اس حوالے سے علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمر ایوب کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔