عمران خان سے تینوں بہنوں کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی تینوں بہنوں کی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوگئی۔بانیٔ پی ٹی آئی سے علیمہ خان، نورین خان اور عظمیٰ خان نے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ آج پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی تھی۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ نے علیمہ خان، نورین خان اور عظمیٰ خان کو ملاقات کےلیے پیغام بھجوایا تھا جس کے بعد وہ اپنے بھائی سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچی تھیں۔بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور ظہیر عباس چوہدری بھی ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد جیل کے اندر گئے تھے۔بشریٰ بی بی کی بھابی مہرالنساء کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت ملی تھی۔اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی بہت سخت اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی، جیل آنے جانے والے راستوں پر پولیس نے ناکے لگا دیے تھے۔پولیس نے ناکے داہگل اور گورکھپور کے مقام پر لگائے اور جیل کی طرف جانے والی گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد جانے دیا۔
سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل پی ٹی ا ئی ملاقات کی
پڑھیں:
آج بانی کی بہنوں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ ہوئی تو کل پھر سے بائیکاٹ ہوگا: اسد قیصر
---فائل فوٹوسابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما تحریکِ انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ آج بانی کی بہنوں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ ہوئی تو کل پھر سے بائیکاٹ ہوگا۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ ہماری بانیٔ پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی، آج ہم نے ون ایجنڈے پر اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے، کل اسمبلی اجلاس اسمبلی سے باہر ہوگا۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں جشن آزادی کے موقع پر حقیقی آزادی جشن منائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قائدِ اعظم کے پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔