جنید خان سے متعلق احکامات پر جلد عمل ہوگا: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بیرسٹر گوہر خان — فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ جنید خان سے متعلق بانی کے احکامات پر جلد عمل کیا جائے گا۔
انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے رات کو مجھے کہا جنید خان سے متعلق بانی نے احکامات دیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق چلتے ہیں، یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے بانی کی جب ہدایت آتی ہے تو اس پر عمل ہوتا ہے، اس معاملے کو بھی جلد حل کیا جائے گا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کہتا رہا ہے کہ اس کی ثالثی ہو، کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اگر اس میں مداخلت کرتا ہے تو یہ بہتر ہے، پرسوں جو بھارت کو مار پڑی ہے شاید اس کے بعد اب اس مسئلے کا حل ہو جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عدالت نے دو وکلاء کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیدی
راولپنڈی:جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دو وکلاء کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا۔ دو وکلاء فیصل ملک اور حسنین سنبل کی ملاقات کی درخواست منظور کی گئی۔
عدالت نے حکم دیا کہ دونوں وکلاء کی آج جمعرات اڈیالہ جیل بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے، جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلاء کی کلائنٹ سے مشاورت آئینی و قانونی تقاضا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ ملاقات کروا کے کل جمعہ عمل درآمد رپورٹ پیش کریں۔
دونوں وکلاء کو عدالتی آرڈر فراہم کر دیا، آج ہی ملاقات کرنے کی اجازت مل گئی۔