بانیٔ پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کو بھائی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ نے علیمہ خان، نورین خان اور عظمیٰ خان کو ملاقات کےلیے پیغام بھجوا دیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور ظہیر عباس چوہدری بھی ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد جیل کے اندر روانہ ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی نے ملاقات کے لیے وکلاء کی فہرست جیل حکّام کو گزشتہ روز بھجوا دی تھی۔
بشریٰ بی بی کی بھابی مہرالنسا کو بھی ملاقات کی اجازت مل گئی اور اجازت ملنے کے بعد وہ بھی اڈیالا جیل کے گیٹ نمبر 5 سے اندر روانہ ہوگئیں۔
اڈیالہ جیل کے اطراف میں سیکیورٹی بہت سخت اور پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، جیل آنے جانے والے راستوں پر پولیس نے ناکے لگا دیے ہیں۔
پولیس نے ناکے داہگل اور گورکھپور کے مقام پر لگائے ہیں اور جیل کی طرف جانے والی گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد جانے دیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملاقات کی اجازت
پڑھیں:
ٹنڈو محمد خان: زمین کے تنازع پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، ایس ایچ او سمیت 2 افراد پر مقدمہ
—فائل فوٹوٹنڈو محمد خان کے گاؤں الہٰ جڑیو سٹھیو میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں تھانہ ٹنڈو محمد خان کے ایس ایچ او سمیت 2 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ٹنڈو محمد خان کے ایک گاؤں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔
مدعیٔ مقدمہ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او زاہد چانڈیو اور دیگر افراد زمین پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔
مدعیٔ مقدمہ کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 1 بھائی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا ہے۔
ڈی آئی جی حیدرآباد کے مطابق واقعے کی انکوائری کے بعد ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔