جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کا الزام، یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے یوٹیوبر رجب بٹ کے جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کا مقدمہ درج کرلیا۔رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کرکے عوام کو سرمایہ کاری پر اکسایا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور اشتہارات کے ذریعے عوام کو جوا اور سٹے بازی والی ایپس میں سرمایہ کاری پر اکسایا اور ان کی محنت کی کمائی کو ضائع کیا۔این سی سی آئی اے کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ ایک مشہور بیٹنگ ایپ کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی رہے،

ملزم کو بار بار نوٹس جاری کیے گئے مگر وہ انکوائری کیلئے پیش نہ ہوئے، جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے جوئے کو پروموٹ کرنے پر مزید 2 یوٹیوبرز انس علی اور ہریرا کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخلیج تعاون کونسل کا بڑا فیصلہ: اب ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر کریں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد فلم “731” لوگوں کو کیا بتاتی ہے؟ سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتا دی سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیا چین، فلم”731″ دنیا بھر میں کئی مقامات پر ریلیز کی جائے گی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

رینجرز اور پولیس کی خادم بھیو گینگ کیخلاف مشترکہ کارروائی، مغوی اہلکار بازیاب، 3 ملزم ہلاک، 9 زخمی

سندھ رینجرز اور پولیس نے ضلع کشمور کے علاقے پولیس اسٹیشن دُرانی مہر میں اغوا برائے تاوان میں ملوث خادم بھیو ڈکیت گینگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو بازیاب کروا لیا، کارروائی کے دوران 3 ملزمان ہلاک اور9 ملزمان زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم  پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سندھ رینجرز اور سندھ پولیس نے ضلع کشمور کے علاقے پولیس اسٹیشن دُرانی مہر میں اغواء برائے تاوان میں ملوث خادم بھیو ڈکیت گینگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو بازیاب کروا لیا۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق 20 ستمبر 2025 کو بدنام زمانہ خادم بھیو ڈکیت گروہ نے پولیس پکٹ قمبرانی لاڑو سے پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو دوران ڈیوٹی اغواء کیا تھا۔

خادم بھیو ڈکیت گروہ کی جانب سے مذکورہ پولیس کانسٹیبل کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔

سندھ رینجرز اور سندھ پولیس نے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے اغواء برائے تاوان میں ملوث گینگ کے خلاف کارروائی کی اور پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو بازیاب کروا لیا۔

دوران کارروائی فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ بھیو گینگ کے 3 ملزمان صحبت جاگیرانی، شاہد بھیو اور شفیق دھانی ہلاک ہو گئے جبکہ بدنام زمانہ خادم بھیو واجد بھیو، مالک جاگیرانی سمیت 9 ملزمان زخمی ہوگئے۔

دوران کارروائی ڈکیت گروہ کے ٹھکانے کو بھی مسمار کر دیا گیا، ہلاک ملزم صحبت جاگیرانی پر 5 لاکھ روپے ہیڈ منی مقرر جبکہ بدنام زمانہ خادم بھیو 10 لاکھ روپے  ہید منی مقرر ہے۔

ترجمان کے مطابق عوام سے اپیل ہے کہ وہ ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے عناصر اور دیگر بااثر افراد کی نشاندہی کریں اور سندھ  کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں سندھ رینجرز کی مدد کے لیے رینجرز ہیلپ لائن  1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے فوری اطلاع دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر مقدمہ درج کر لیا
  • رجب بٹ سمیت 3 یوٹیوبرز کے خلاف جوئے کی تشہیر کے مقدمات درج
  • پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنان کیخلاف مختلف مقدمات کی سماعتیں بغیرکارروائی ملتوی
  • دہلی، سوامی بابا پر جنسی ہراسانی کا الزام، جعلی سفارتی نمبر پلیٹ والی کار بھی برآمد
  • راولپنڈی، اغوا ہونے والی بچی چند گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب، والدین سے ملا دی گئی
  • ن لیگ کے سابق ایم این اے کیخلاف ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج
  • جھنگ: دو افراد کیخلاف جنسی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون گرفتار
  • کراچی میں غیر قانونی ایکسچینج کیخلاف بڑی کارروائی، 70 لاکھ کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد
  • رینجرز اور پولیس کی خادم بھیو گینگ کیخلاف مشترکہ کارروائی، مغوی اہلکار بازیاب، 3 ملزم ہلاک، 9 زخمی