Islam Times:
2025-09-26@21:29:22 GMT

پاک فوج کی کامیابی، جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے تحت جشن فتح

اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے پاک فوج کی قربانیوں اور حالیہ فتح کو وطن عزیز کے لیے قابلِ فخر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف ہماری سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ قوم کی امید اور فخر بھی ہے۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین کی تواضع کی گئی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی فتح پر جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے جے ڈی سی ہاؤس پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام جے ڈی سی نے معروف ریسٹورنٹ Kababjees اور The Ostrich کے تعاون سے کیا۔ تقریب میں اہلِ کراچی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قومی جوش و جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا کر اور "پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگا کر اپنی افواج سے محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے پاک فوج کی قربانیوں اور حالیہ فتح کو وطن عزیز کے لیے قابلِ فخر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف ہماری سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ قوم کی امید اور فخر بھی ہے۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین کی تواضع کی گئی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاک فوج کی جے ڈی سی کے لیے قوم کی

پڑھیں:

کنگ حمد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح، پاکستان میں طبی تعلیم کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ہے: جنرل ساحر شمشاد

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) کنگ حمد انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق، تقریب میں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی، جب کہ اس موقع پر اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بحرین کے فرمانروا، شاہی خاندان اور حکومتِ بحرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کنگ حمد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح پاکستان میں طبی تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ یہ ادارہ مستقبل میں اعلیٰ مہارت یافتہ طبی ماہرین تیار کرے گا اور نرسنگ و متعلقہ طبی شعبہ جات میں نئے بین الاقوامی معیار قائم کرے گا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو بھی اجاگر کیا اور دونوں برادر ممالک کے مابین صحت، تعلیم اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جیکب آباد، شہید حسن نصراللہ کی برسی پر شہداء کی یاد میں شمعین روشن
  • پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں نئی بھرتیوں کا اعلان
  • وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
  • نیویارک: وزیراعظم سے بل گیٹس کی ملاقات، صحت، ڈمعیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے تعاون پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات
  • کنگ حمد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح، پاکستان میں طبی تعلیم کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ہے: جنرل ساحر شمشاد
  • جدہ :کازا دیورا ہوٹلز میں سعودی عرب کے 95ویں یومِ وطنی کی شاندار تقریب
  • چین کی پہلی 8K خلائی دستاویزی فلم کے پرومو کی پاکستان میں نمائش
  • چین کے 76 ویں قومی دن کے موقع پر تقریب میں گورنر پنجاب کی شرکت
  • سعودی عرب کا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کو 4بسوں کا تحفہ