پاک بھارت کشیدگی: پنجاب میں پولیس کو الرٹ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
سٹی42: بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں پنجاب پولیس کو ممکنہ خطرات اور چیلنجز کے حوالے سے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ دشمن عناصر حساس مقامات، چینی و غیر ملکی باشندوں، ترقیاتی منصوبوں، بارڈر ایریاز اور پولیس چوکیوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اس صورتحال میں پولیس فورس کو چوکنا اور فعال کردار ادا کرنے کی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔
اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔
تقریب میںڈیرہ غازی خان کی 10 رکنی ٹیم کو لاکھانی اور جھنگی چیک پوسٹوں پر تین خوارجی دہشت گرد حملے ناکام بنانے پر ایوارڈز دیے گئے۔سرگودھا پولیس کی 7 رکنی ٹیم کو تھانہ ترکھاں والا کے علاقے میں لگی آگ پر فوری قابو پانے پر سراہا گیا۔
ٹریفک پولیس ملتان کی 6 رکنی ٹیم کو ڈرائیونگ ٹریننگ اسکولز میں شہریوں کی شرکت بڑھانے کی کوششوں پر ایوارڈز دیے گئے۔آئی جی پنجاب نے پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے انہیں مزید تندہی سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ قطر سے لگژری طیارہ بطور تحفہ قبول کرنے پر رضامند
تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر عابد خان، ایس ایس پی اسد سرفراز، اے آئی جی فنانس ندا عمر چٹھہ، اے آئی جی ویلفیئر عبدالرحیم شیرازی اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ شکست خوردہ دشمن دہشت گردی کے ذریعے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر سکتا ہے۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایات پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور تمام اضلاع کو سیکیورٹی اقدامات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
فضائی سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ؛ائیرپورٹس پر فلائٹ شیڈول بہتر ہونے لگا
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 پنجاب پولیس
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔