پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 29 مئی کو ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا، پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 29 مئی کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب 29 مئی کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا، پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 29 مئی کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔ شیڈول کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 14 سے 15 مئی تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 17 مئی کو ہو گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر مئی کو
پڑھیں:
نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا، گھروں کو خالی کرنے کا حکم
بھارت نے ایک بار پھر سفارتی آداب کو نظرانداز کرتے ہوئے پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستانی سفارتکاروں کو اپنی مقرری مدت ختم ہونے سے پہلے گھروں کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سفارتکاروں کی مسلسل نگرا نی
میڈیارپورٹس کےمطابق پاکستانی سفارتکاروں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ ان کے رہائشی گھروں کی انٹرنیٹ سروسز کو بار بار معطل کیا جا رہا ہے، جس سے ان کے روزمرہ کے امور متاثر ہو رہے ہیں۔ پاکستانی سفارتکار جن گھروں میں رہائش پذیر ہیں، انہیں کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
گھر خالی کرنے کا حکم
اب تک چار سے پانچ پاکستانی سفارتکاروں کو گھروں کو چھوڑنے کا حکم دیا جا چکا ہے، جو ایک غیر معمولی اور پریشان کن صورتحال ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے اس قسم کے اقدامات سفارتی تعلقات میں مزید تناؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔