سینیٹر ساجد میر مرحوم کی خالی سینٹ نسشت کا الیکشن شیڈول آگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : سینیٹر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر الیکشن 29 مئی کو ہوگا۔
اسلام آباد سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 14سے 15مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ اسکی اسکروٹنی17مئی کو ہوگی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سینیٹ اجلاس کل منگل، قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو طلب کرنے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ 5 نومبر کو طلب کیا جائے گا، جس کا فیصلہ پارلیمانی ذرائع نے کیا ہے۔ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس کی طلبی سے متعلق نئی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔
شیڈول کے مطابق یہ اجلاس 27 اکتوبر کو ہونا تھا، تاہم مالیاتی امور سے متعلق اہم آرڈیننس پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث اجلاس کو ری شیڈول کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے اجرا کے لئے تمام متعلقہ فریقین کے درمیان ہم آہنگی پیدا نہ ہو سکی، جس کی وجہ سے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی۔
اب سینیٹ کا اجلاس کل (منگل کو) اور قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پارلیمانی سیشن کے دوران آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا، جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس کے بعد ہی آئندہ حکومتی اقدامات پر مزید بات چیت کی جائے گی۔