مودی پر نیا وار،چین نے اروناچل پردیش کو اپنا علاقہ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اروناچل پردیش کو زنگنان کا نام دے دیا، چینی نام دینا چین کا اندرونی معاملہ ہے
یہ علاقہ تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے ،چینی وزارتِ خارجہ
چین نے بھارت کے زیرِ قبضہ اروناچل پردیش کو زنگنان کا نام دیتے ہوئے اسے اپنا علاقہ قرار دے دیا ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ یہ علاقہ تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے ، اور ان مقامات کو چینی نام دینا چین کا اندرونی معاملہ ہے ۔بیجنگ سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام چین کے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا مقصد خطے میں تاریخی و ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: چین کا
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ نے تاریخی بجٹ پیش کر کے مہنگائی کے طوفان میں لوگوں کو ریلیف دیا: شرجیل میمن
شرجیل میمن—فایل فوٹووزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے تاریخی بجٹ پیش کیا ہے، گریڈ 1 سے16 کے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیا گیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اس مہنگائی کے طوفان میں لوگوں کو ریلیف دیا ہے، خصوصی طور پر صحت اور تعلیم پر بھی فوکس کیا گیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ آج اجلاس میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ سامنے آیا، دونوں جماعتیں اسمبلی میں احتجاج میں ہم آواز تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اس گٹھ جوڑ پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔