مانسہرہ ؛ ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
سٹی 42 : ضلع تورغر کے علاقے چیر میں ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تورغر۔چیر کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی جدباء سے چیر جار رہی تھی، اسی دوران حادثے کا شکار ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد ریت سے بھری ٹرالی پر سوار تھے، جن کی لعشوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔
بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹریکٹر ٹرالی
پڑھیں:
باجوڑ میں مبینہ غیرت کے نام پر 2 خواتین سمیت 3 افراد قتل، ایچ آر سی پی کی مذمت
انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے باجوڑ میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ میں دو خواتین سمیت تین افراد کا مبینہ غیرت کے نام پر قتل زندہ رہنے کے بنیادی حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ایچ آر سی پی حکام بالا سے واقعے کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔
کمیشن چاہتا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قصور وار قانون کےسامنے جوابدہ ہوں اور ریاست خود اس مقدمے میں فریق بنے۔