سی سی ڈی اور انٹرپول کی متحدہ عرب امارات میں کارروائی، 3 خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
UAE:
کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اور انٹر پول نے متحدہ عرب امارات میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمات میں مطلوب 3 انتہائی خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات سے گرفتار ملزمان میں آفتاب افضل، ارمان گورائیہ اور محمد امین شامل ہیں اور انہیں سی سی ڈی پنجاب اسپیشل آپریشنز سیل نے انٹر پول کی مدد سے گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان گوجرانوالہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو قتل کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ان خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سی سی ڈی کو سونپ دیا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سی سی ڈی نے انٹر پول سے اشتہاری ملزمان کے ریڈ نوٹس جاری کراوئے، متحدہ عرب امارات پولیس کے ساتھ کلوز کوآرڈینیشن سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
سی سی ڈی نے بیان میں کہا گیا کہ سی سی ڈی نے قلیل مدت میں تینوں اشتہاری ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا، سی سی ڈی جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات اشتہاری ملزمان سی سی ڈی نے
پڑھیں:
لاہور، گھروں میں وارداتیں کرنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار
فائل فوٹولاہور میں گھروں میں وارداتیں کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے لوٹے گئے زیورات، نقدی اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بتایا کہ چوہنگ پولیس نے گھروں میں وارداتیں کرنے والے گروہ میں شامل دو پولیس اہلکاروں سمیت تین ارکان کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار علی حیدر، برطرف اہلکار راحت علی اور ساتھی شامل ہیں۔
ایس پی کے مطابق نواب ٹاؤن پولیس نے ہنی ٹریپ کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے تین ارکان رضا، خرم اور سلیمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔
ملزمان آن لائن خریداری پر ڈسکاؤنٹ دینے کا جھانس دے کر شہریوں کو بلاتے پھر انکی برہنہ ویڈیوز بناکر تشدد کرتے اور نقدی، قیمتی سامان لوٹ لیتے تھے۔