پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات مکمل ہونے کے بعد پالیسی سطح کے بجٹ مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔مذاکرات میں پاکستان درآمدات و برآمدات پر ٹیکسوں میں کمی، رئیل سٹیٹ کو ریلیف اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کی تجاویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گا۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 26-2025 کیلئے معاشی ترقی کا ہدف 4.

4 فیصد جبکہ زرعی اور صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.8 فیصد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ سروسز سیکٹر کا ہدف 4.3 فیصد مقررکرنے کی تجویز دی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر انکم ٹیکس میں ریلیف کی کوشش کرے گا۔ 22 مئی تک تمام بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے

ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔ وہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، حاکان فدان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔ حاکان فدان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے، وزرائے خارجہ باضابطہ بات چیت اور مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران ترک وزیر خارجہ کی دیگر پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چین اور پاکستان کے درمیان ٹرانسپورٹ روابط سے عوامی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں
  • حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے
  • ایس آئی ایف سی کے 2 سال؛ معدنی ترقی، عالمی سرمایہ کاری اور خودکفالت کی نئی راہیں
  • پاکستان پائیدار ترقی کیلئے نتیجہ خیز، شفاف شراکت داریوں کیلئے پرعزم ہے: وزیر خزانہ
  • پی ایس ایل 10 کا فائنل سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بن گیا
  • پی ٹی آئی اسیر رہنماؤں کی عمران خان کو حکومت سے مذاکرات کی تجویز
  • حکومت سے مذاکرات کریں، پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو تجویز دے دی
  • نئے فنانس بل کے نافذ ہوتے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا
  • ٹی ٹوئنٹی ویمنز پلیئرز کی رینکنگ جاری، پاکستان کی سعدیہ اقبال کا پہلا نمبر برقرار
  • سی پیک ٹوکی مکمل صلاحیت کا ادراک پاکستان کو ایک اہم تجارتی اور ٹرانزٹ مرکز میں تبدیل کر سکتا ہے. ویلتھ پاک