رحیم یار خان کے علاقے اقبال آباد کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثہ سکھر-ملتان موٹروے ایم 5 پر بس کی ٹرک کو ٹکر مارنے کے بعد پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیے: جام شورو: مسافر بس کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی

حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کا آغاز کرکے زخمیوں کو شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والی بس کراچی سے ملتان جارہی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بس ترک حادثہ موٹروے.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: موٹروے

پڑھیں:

پشاور: آندھی کے باعث درخت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں آندھی کے باعث سبزی منڈی میں درخت گر گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق اس واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

حادثات میں 3 افراد  زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 ریسکیو ادارے صورتِ حال کے پیشِ نظر مزید اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی
  • لاہور کینال روڈ پرگاڑی نہر میں جاگری، 3 افراد جاں بجق
  • موٹروے پر خوفناک حادثہ، بس کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق،20 زخمی
  • دوران سفر ڈرائیور کی نیند خوفناک حادثے کا سبب بن گئی، 4 افراد جاں بحق، 14 زخمی
  • کراچی، روڈ حادثات میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، خواتین سمیت متعدد شدید زخمی
  • کراچی: مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم، بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، خواتین سمیت متعدد شدید زخمی
  • پشاور: خاندانی تنازعہ خونی تصادم میں بدل گیا ، 6 افراد جاں بحق، خاتون زخمی
  • پشاور میں 2 خاندانوں میں مسلح تصادم، فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
  • پشاور: آندھی کے باعث درخت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی