پی آئی اے کی لاہور تا پیرس براہ راست پروازوں کا آغاز 18 جون سے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
پی آئی اے نے کی لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ کے لیے پروازیں بحال ہونے کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز پیرس پہنچ گئی
لاہور سے پیرس کے لیے پہلی پرواز 18 جون کو روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ قومی ایئر لائن نے یورپی یونین کے ریگولیٹرز کی جانب سے ساڑھے 4 سال کی پابندی کے خاتمے کے بعد یورپ کے لیے پروازیں 10 جنوری کو دوبارہ شروع کی تھیں۔
یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے 29 نومبر کو یورپی ممالک جانے والی پی آئی اے پروازوں پر سے پابندی ہٹا دی تھی۔
مزید پڑھیے: یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہونے پر جاری متنازع اشتہار کی تحقیقات کا حکم
پی آئی اے کے مطابق ہفتہ وار براہ راست پرواز ہر بدھ کو لاہور سے پیرس کے لیے روانہ ہوا کرے گی۔
قومی ایئر لائن پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں چلا رہی ہے۔ یورپ کے دوسرے شہروں کے لیے بھی پروازیں جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی آئی اے لاہور پیرس ڈائریکٹ فلائٹ لاہور تا پیرس لاہور سے پیرس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے لاہور تا پیرس لاہور سے پیرس سے پیرس کے لیے لاہور سے پیرس پی ا ئی اے یورپ کے
پڑھیں:
کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، رؤف عطا
فائل فوٹوصدر سپریم کورٹ بار رؤف عطا کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔
اپنے بیان میں رؤف عطا کا کہنا ہے کہ پہلے طیارے میں فنی خرابی کا کہہ کر پرواز کی روانگی میں تاخیر کی گئی، پھر ٹیک آف کے دوران رن وے پر طیارہ اچانک رک گیا۔
صدر سپریم کورٹ بار رؤف عطا کا مزید کہنا ہے کہ طیارے میں موجود افراد خوف و ہراس کا شکار ہوئے، 2 مسافر بے ہوش ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث پرواز کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔