لاہور سے پیرس کیلئے قومی ایئر لائن کی براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
قومی ایئر لائن نے اپنے فضائی آپریشن میں مزید توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور سے بھی پیرس کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، لاہور سے پیرس کیلئے پہلی پرواز 18 جون کو اڑان بھرے گی۔
قومی ایئر لائن کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان کے پریس سیکشن کی سربراہ سنجیلہ نوید کی طرف جاری اعلامیہ کے مطابق لاہور سے پیرس کیلئے ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہوا کرے گی۔
قومی ایئر لائن پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے، جو بہت جلد یورپ کے دوسرے شہروں کیلئے بھی پروازیں شروع کرے گی۔
یاد رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ساڑھے 4 سال بعد قومی ایئر لائن پر عائد پابندیاں ہٹنے کے بعد رواں سال 10 جنوری کو پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوئی۔
پرواز نمبر پی کے 749 میں سوار 323 مسافر پیرس پہنچے تھے۔ مسافروں نے طویل عرصے بعد پاکستان سے براہ راست یورپ پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی ایئر لائن سے پیرس کیلئے براہ راست لاہور سے
پڑھیں:
غیرملکی ایئر لائن کے طیارے کی فنی خرابی دور،کراچی سے پرواز عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ
غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کی فنی خرابی دور کرے کراچی سے پرواز عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ ہوگئی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے جدہ کی پرواز نے کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ طیارے کو گرانڈ کر کے عازمین حج کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا تھا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ٹیکنیکل ٹیم پہنچی، آج فنی خرابی دور ہونے پر پرواز روانہ ہوئی۔