پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
لاہور:
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے اپنے فضائی آپریشن میں مزید وسعت لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے پیرس کے لیے پہلی پرواز 18 جون کو اڑان بھرے گی جبکہ ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہوا کرے گی۔
پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔ اس پرواز کے آغاز سے ہفتہ وار تین براہ راست پروازیں پی آئی اے کے آپریشن کا حصہ بن جائیں گی۔
قومی ایئر لائن اپنے عوام کی ضروریات اور سہولت کے لیے بہت جلد یورپ کے دوسرے شہروں کے لیے بھی پروازوں کا آغاز کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: براہ راست پی آئی اے سے پیرس
پڑھیں:
لاہور سے اسکردو کی نجی ایئر کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
فائل فوٹولاہور سے اسکردو کی نجی ایئر کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔
پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو واپس لینڈ کرالیا گیا۔ اس حوالے سے نجی ایئر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا۔
ترجمان کے مطابق پرواز کو فوری طور پر لاہور واپس اتار لیا گیا ہے اور 149 مسافروں کو اف لوڈ کردیا گیا ہے۔
ایئر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور سے اسکردو کے لیے پرواز پی اے 481 کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن نمبر 2 کے دو بلیڈ متاثر ہوئے ہیں۔