پاکستان کیخلاف 3 میچز کی ٹی20 میچز کی سیریز سے قبل بنگلادیشی ٹیم مشکلات کے بھنور میں پھنس گئی۔

بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا کی سیریز سے دستبرداری کے بعد اب سومیہ سرکار انجری کے سبب سیریز سے باہر ہو گئے، جس کے باعث مہدی حسن میراز کو اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔

دورہ پاکستان کے دوران بنگلادیشی ٹیم کو 25 مئی کو لاہور پہنچنا ہے، سیریز کا پہلا میچ 28 دوسرا 30 مئی جبکہ آخری میچ یکم جون کو شیڈول ہے، تاہم فاسٹ بولر ناہید رانا اور 2 سپورٹ اسٹاف ارکان نے سیکیورٹی خدشات پر ٹور سے انکار کردیا تھا۔سومیہ سرکار گذشتہ ایک ہفتے سے کمر کی تکلیف سے دوچار ہیں، اگرچہ وہ یو اے ای کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا حصہ تھے مگر میدان میں نہیں اترسکے۔

بنگلادیش کو اس سیریز میں تاریخی ہزیمیت کا منہ دیکھنا پڑا ہے، یو اے ای نے بنگال ٹائیگر کو 3 میچز کی سیریز میں 1-2 سے شکست دیدی ہے۔

ٹیم کے فزیو بیجید الاسلام خان نے کہا کہ سومیہ سرکار کو مکمل فٹ ہونے میں مزید 2 ہفتے لگ سکتے ہیں، مہدی حسن میراز پہلے سے ہی پی ایس ایل کیلیے پاکستان میں موجود ہیں۔

قبل ازیں بنگلہ دیشی سلیکٹرز نے مہدی حسن میراز کو یو اے ای اور پاکستان سے سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا تھا، مہدی نے 2024-25 کے سیزن میں بہتر کارکردگی دکھائی،انھوں نے بی پی ایل میں 355 رنز بنائے، ساتھ 13 وکٹیں بھی لیں،وہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

دورۂ بنگلا دیش سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا,فاسٹ بولر ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار

دورۂ بنگلا دیش سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہو گئے۔ امریکا میں جاری میجر لیگ کرکٹ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے، جہاں وہ سان فرانسسکو یونیکارنز کی نمائندگی کر رہے تھے۔ ٹیم کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ حارث رؤف ان فٹ ہونے کے باعث لیگ میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گے۔ سان فرانسسکو یونیکارنز نے ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین لسٹر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حارث رؤف گریڈ ون ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں، جس کے باعث نہ صرف میجر لیگ میں ان کی شرکت کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے بلکہ ان کا دورہ بنگلا دیش بھی مشکوک ہو چکا ہے۔ حارث رؤف میجر لیگ کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں، جس سے ان کی فارم اور کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے،تاہم اب ان کی مکمل فٹنس کے لیے وقت درکار ہوگا اور ٹیم مینجمنٹ ان کی صحت یابی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • دورہ بنگلا دیش کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان، کون ہوا اِن اور کون آؤٹ ؟
  • دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، بابر، رضوان اور شاہین پھر نظر انداز
  • دورہ بنگلا دیش کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
  • بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
  • پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی20 سیریز: قومی اسکواڈ کا اعلان، سلمان علی آغا کپتان برقرار
  • دورۂ بنگلا دیش سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا,فاسٹ بولر ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار
  • برطانیہ کا کراچی لیاری سانحے پر اظہار افسوس، ریسکیو آپریشن میں مشکلات
  • پاکستان کے ہاکی میچز؛ بھارتی فیڈریشن کو تحریری کلیئرنس درکار
  • ابو ظبی: بنگلادیشی الیکٹریشن نے 193 کروڑ مالیت کی لاٹری جیت لی