خورشیدرحمانی :ترجمان پی آئی اے نے  سعودی عرب جانے والے مسافروں کو خوشخبری سنا دی،  کرایوں میں 20فیصد کمی کردی۔

تفصیلات کے  مطابق پاکستانیوں کے لئے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے زبردست آفر نکالی، سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ آفران کے لئے مفید ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانے والے مسافر اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے،پی آئی اے نے سعودی عرب کے کرایوں میں 20فیصد کمی کردی، ٹورنٹوجانے والے مسافروں کے لیےکرائے میں 10 فیصدکمی کااعلان کیا گیا۔

برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا  

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سعودی حکام کی جانب سے کئی افراد گرفتار، وجہ بھی سامنے آ گئی

حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سعودی حکام نے سزائیں سنادیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزی پر 12 غیر ملکیوں سمیت 8 سعودی شہریوں کو سزا سنادی۔ یہ افراد بغیر اجازت نامے کے 60 افراد کو حج کرانے کی کوشش میں مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر تعینات حج سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔

وزارت نے ان افراد کے خلاف انتظامی فیصلے جاری کیے ہیں جن میں غیر قانونی طور پر افراد کو مکہ منتقل کرنے والے ٹرانسپورٹرز، ان کے ساتھیوں اور سفر کی سہولت حاصل کرنے والوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ملزمان پر عائد کردہ سزاؤں میں قید، زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ریال (SR100,000) جرمانہ، غیر قانونی نقل و حمل میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ضبطی، غیر ملکیوں کی ملک بدری، اور سزا مکمل ہونے کے بعد 10 سال کے لیے سعودی عرب میں دوبارہ داخلے پر پابندی شامل ہے۔

وزارتِ داخلہ نے تمام شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے ضوابط اور ہدایات کی مکمل پابندی کریں تاکہ حجاج کرام کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور وہ سہولت اور اطمینان کے ساتھ اپنے مناسکِ حج ادا کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بہترین موقع
  • سیاحوں کیلئے خوشخبری، بابوسر ٹاپ کو 6 ماہ بعد کھول دیا گیا
  • گلگت بلتستان اور وادی کاغان کا سفر کرنے والے سیاحوں کے لیے خوشخبری
  • امریکا نے واشنگٹن میں فائرنگ کے دوران مارے جانے والے اسرائیل کے سفارت خانے کے اہلکاروں کی شناخت ظاہر کردی
  • سیاحوں کے لئے خوشخبری، بابوسر ٹاپ کو 6 ماہ بعد کھول دیا گیا
  • لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کی حج پرواز میں دوران سفر فنی خرابی،کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
  • سعودی حکام کی جانب سے کئی افراد گرفتار، وجہ بھی سامنے آ گئی
  • سعودی عرب: حج قوانین کی خلاف ورزی پر 20 افراد گرفتار
  • یاماہا کی زبردست پیشکش، موٹرسائیکل کے خواہشمند افراد کی سنی گئی