لاہور:

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر شدید گرمی کی لپیٹ میں آ چکا ہے اور پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

پنجاب بھر میں شدید گرمی کی لہر کے دوران سورج کی تپش اس قدر بڑھ گئی ہے کہ سڑکیں تپنے لگی ہیں اور گرم ہواؤں سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ دوپہر کے وقت لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس سے موسم مزید خشک اور ہو سکتا ہے۔

آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اگلے 2سے 3روز تک موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور بارش کے کوئی امکانات موجود نہیں۔

شدید گرمی کے سبب شہریوں کے روزمرہ معمولات متاثر ہو رہے ہیں۔ بازاروں اور گلیوں میں رش کم جبکہ ٹھنڈے مشروبات اور پانی کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

دکانداروں کے مطابق گرمی کے باعث مشروبات اور آئس کریم کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ گرمی سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات کا استعمال کریں، دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپیں اور بلا ضرورت باہر نکلنے سے گریز کریں۔ خاص طور پر بزرگ افراد، بچے اور بیمار افراد کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا امکان

پڑھیں:

ملک کی شدید گرمی کی لہر جاری‘ہیٹ ویو24مئی تک جاری رہنے کا امکان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ تشکیل پا گیا ہے محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق ہوا کا کم دباﺅ آئندہ 24 گھنٹوں میں شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہوگا نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر ضیغم نے بتایا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ تشکیل پاگیا ہے جو آئندہ 24 گھنٹے مٰں شدت اختیار کرکے ڈیپ ڈپریشن میں بدل جائے گا.

انہوں نے بتایا کہ ڈیپ ڈپریشن میں بدلنے کے بعد ہی اسکی سمت کا تعین کیا جاسکے گا، تاحال کراچی میں گرمی کی لہر متوقع نہیں ہے، انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی سسٹم قریب آیے گا تو ساحلی علاقوں سے سمندری ہوائیں معطل ہوجائے گی.

(جاری ہے)

دوسری جانب ساحلی علاقوں کے علاوہ پورا سندھ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، ملک میں ہیٹ ویو کا سلسلہ 24 مئی تک جاری رہے گا، کراچی میں ہوامیں نمی کا تناسب 72 فیصد ہونے کے سبب گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے اور آئندہ دو روز تک گرمی کا زور برقرار رہنے کا امکان ہے.

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں سندھ میں حیدرآباد، سکھر، دادو، نوابشاہ، لاڑکانہ سمیت مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا ہے شدید گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیںپنجاب میں بھی ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالا، ڈی جی خان، سرگودھا اور متعدد علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے بلوچستان کے علاقہ نصیرآباد، جعفرآباد اور سبی گزشتہ تین دنوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں علاوہ ازیں دیہی علاقوں میں 22 جبکہ شہری علاقوں میں 12، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے.

متعلقہ مضامین

  • شدید گرمی کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
  • بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، پارہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
  • ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان
  • خیبر پختونخوا شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 46 ڈگری تک ریکارڈ
  • ملک کی شدید گرمی کی لہر جاری‘ہیٹ ویو24مئی تک جاری رہنے کا امکان
  • ملک بھر میں گرمی شدت برقرار ، بعض مقامات پر بارش کا امکان
  • خیبر پختونخوا لُو چلنے کے ساتھ  شدید گرمی کی لپیٹ میں؛  درجہ حرارت 46 ڈگری تک ریکارڈ
  • ہیٹ ویو شہریوں کی زندگیاں نگلنے لگی، دو طالبات جان کی بازی ہار گئیں
  • ملک بھر میں سورج کا قہر؛ درجہ حرارت  48 ڈگری تک جانے کا امکان، عوام کیلیے انتباہ