مائرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم لو گرو کا بجٹ کتنا ہے؟ حیران کن انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’’لو گرو‘‘ کی پروموشن کے لیے ہیرو ہمایوں سعید اور ہیروئن مائرہ خان امریکا میں پوری ٹیم کے ہمراہ خاصے مصروف ہیں۔
رومانوی کامیڈی فلم ’’لو گرو‘‘ کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں جب کہ اس کی کہانی وصی چوہدری نے لکھی ہے۔
فلم کی کہانی ایک خود ساختہ ’لو گرو‘ کے گرد گھومتی ہے جو لندن کی صوفیہ نامی ایک آرکیٹیکٹ کے ساتھ غیر متوقع طور پر جُڑ جاتا ہے۔
فلم کی شوٹنگ لندن اور کراچی میں ہوئی ہے۔ فلم کے ٹریلر اور پروموشنل گانے کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔
ایک ایونٹ میں ہمایوں سعید نے فلم کے بجٹ سے متعلق اہم انکشاف کیا کہ فلم کا بجٹ کوئی بہت زیادہ نہیں تھا ہم نے اس پر صرف 28 کروڑ خرچ کیے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ ہمارے ڈراموں کا بجٹ بھی کم ہی ہوتا ہے۔ بجٹ کے بجائے کوالٹی پر دھیان دیتے ہیں۔ فلم دیکھ کر ایسا لگنا چاہیے کہ یہ 100 کروڑ کی فلم ہے۔
ہمایوں سعید نے فلمی صنعت کو درپیش مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں زیادہ اسکرینز کی ضرورت ہے تاکہ فلمیں اچھا بزنس کر سکیں۔
انھوں نے کہا جن پاکستانی فلموں نے اچھا بزنس کیا جیسے مولا جٹ، جوانی پھر نہیں آنی 2، قائداعظم زندہ باد، پنجاب نہیں جاؤں گی اور لندن نہیں جاؤں گا یہ سب صرف 100 سے 120 اسکرینز پر ریلیز ہوئیں۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ ذرا سوچیں اگر ہمارے پاس زیادہ اسکرینز ہوتیں تو کتنا بزنس ہوتا۔ لوگ تبھی سینما آتے ہیں جب انہیں معیاری مواد نظر آتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہمایوں سعید لو گرو
پڑھیں:
سانحہ 9مئی اور بھارتی جارحیت میں زیادہ فرق نہیں ، مریم نواز
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہےکہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔سرگودھا میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جس طرح لیپ ٹاپ کو بچا کر رکھتے ہیں کہ اس میں کوئی وائرس نہ آجائے، اس طرح ذہن کو بھی بچا کر رکھنا ہے کہ اس میں کوئی پولیٹیکل وائرس نہ آجائے۔
تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں، شخصیت سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نذر آتش کیاگیا، ان کا نشانہ بھی ہماری فوج تنصیبات تھیں، اس جماعت نے وہ کیا جو دشمن دہائیوں میں نہ کرسکا۔ان کا کہنا تھا کہ جو 9 مئی کو ایک جماعت نے کیا اور کچھ لوگوں نے بہکاوے میں کیا وہی دہشتگرد کرتے ہیں، اس سیاسی شخصیت کا ٹارگٹ بھی ہماری مسلح افواج تھیں، جن تنصیبات کو آگ لگائی گئی تھی اسی فضائیہ نے دشمن کے 5 جہازوں کو مار گرایا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ نوجوانوں کبھی فتنہ فساد کا ایندھن نہ بننا، کبھی اپنے وطن کے خلاف زبان نہیں چلانا، نقصان نہیں پہنچانا، دھرتی ماں کے خلاف قدم نہ اٹھانا، اپنے ملک کی آہنی دیوار بنو۔
پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
مزید :