گرم راتوں کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ جسم کو ٹھنڈا ہونے کا موقع نہ دینے کے باعث مزید خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔

ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ گرمی اور نمی کے طویل اثرات لوگوں کی صحت پر گہرے اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سر درد، چکر آنا، تھکاوٹ، پٹھوں میں کھچاؤ، ڈی ہائیڈریشن اور نیند کی خرابی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

خاص طور پر وہ افراد جو دمے یا دیگر سانس کی بیماریوں کا شکار ہیں، انہیں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں کیونکہ زیادہ نمی سانس کی تکلیف کو بڑھا سکتی ہے۔ہائی نمی جسم کے قدرتی ٹھنڈک کے عمل میں رکاوٹ ڈالتی ہے، جس کی وجہ سے جسم کو زیادہ گرمی برداشت کرنے میں مشکل پیش آتی ہے، اور اس سے ہیٹ اسٹروک یا ہیٹ ایکزاؤسٹن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر
ڈاکٹر آر ایس مشرا، پرنسپل ڈائریکٹر انٹرنل میڈیسن، فورٹس ہسپتال نے ہیٹ سے متعلق بیماریوں سے بچنے کے لیے چند اہم حکمت عملیوں کا ذکر کیا ہے:

پانی اور الیکٹرولائٹس سے بھرپور مشروبات پی کر ہائیڈریٹ رہیں۔

ہلکے اور سانس لینے والے کپڑے پہنیں اور ہیٹ یا سن گلاسز کا استعمال کریں۔

سورج کی تیز ترین گرمی کے اوقات (صبح 10 سے شام 4 تک) میں باہر کی سرگرمی سے پرہیز کریں۔

اگر باہر کام کر رہے ہیں تو باقاعدگی سے وقفے لیں اور سایے میں رہیں۔

ہیٹ اسٹروک کی علامات جیسے چکر آنا، پٹھوں میں کھچاؤ اور الجھن محسوس ہونا جانیں اور ان کی موجودگی میں فوراً مدد حاصل کریں۔

ٹھنڈک کے طریقے جیسے پنکھے، ٹھنڈے شاور یا گیلے کپڑے کا استعمال کریں۔

ہلکی اور پانی سے بھرپور غذائیں کھائیں اور خطرے کے شکار گروپ جیسے بوڑھے افراد اور بچوں کی نگرانی کریں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

ملک بھر میں گرمی شدت برقرار ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں آج شدید گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،جنوبی پنجاب، بلوچستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہے گا، جنکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔دوسری طرف بلوچستان کے بعض مقامات اور  کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں شام یا رات کو چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔آج سب سے زیادہ گرمی سبی،دادو،ڈیرہ غازی خان،بہا ولپور میں پڑنے کا امکان ہے، سبی میں درجہ حرارب 52، دادو، ڈیرہ غازی خان میں 51، بہاول 50، سکھر49 ،ملتان، سرگودھا میں 48، نواب شاہ ،پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان میں پارہ 48 ڈگری تک جا سکتا ہے۔علاہ ازیں بنوں ،ساہیوال،نوکنڈی میں 47، تربت میں 46، فیصل آباد، لاہور 45، حیدرآباد 44، راولپنڈی 43، اسلام آباد 42، کوئٹہ 41 اور کراچی میں درجہ حرارت 36 ڈگری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان
  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید گرمی؛ پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پنجاب میں ہولناک گرمی، عوام کیلئے الرٹ جاری
  • ملک بھر میں گرمی شدت برقرار ، بعض مقامات پر بارش کا امکان
  • جنگ ختم کریں، ہمیں سانس لینے دیں، فلسطینی بچی کی درد بھری التجا
  • ہیٹ ویو میں اپنی حفاظت کیسے کریں؟
  • سورج سے نکلتی لپٹیں، ناسا نے خبردار کر دیا!
  • میاں چنوں: گرمی کی شدت سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق، ایک شخص بے ہوش
  • خیبر پختونخوا میں شدید گرمی؛ پی ڈی ایم اے نے ہیٹ ویوکا الرٹ جاری کردیا